بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

ریکوڈیک کیس کا 6.2 ارب ڈالرجرمانہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

73 Views 0 1 ہفتہ
ریکوڈیک کیس کا 6.2 ارب ڈالر جرمانہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
Social Media
Posted at 10 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ بلوچستان میں ریکوڈیک قیمتی معدنیات کے ذخائر نکلنے پر قوم کو خوشخبری سنائی گئی کہ اب ہمارے حالات سدھر جائیں گے۔ پھر سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے ریکوڈیک کا غیر ملکی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا۔ غیر ملکی کمپنی اس کیس کو لیکر عالمی عدالت میں چلی گئی۔ اس کیس میں پاکستان کو 6.2 ارب ڈالر جرمانہ کیا گیا۔

جرمانہ ادا نہ کیا تو بیرون ملک اثاثے ضبط ہو سکتے ہیں

اتنا بھاری جرمانہ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے کیلئے کافی ہے۔ ویسے بھی ملکی معیشت آج کل تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ اب وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ریکوڈیک کیس میں پاکستان پر 6.2 ارب ڈالر جرمانے کو عالمی فورم پر چیلنج کریں گے۔ وفاقی وزیر توانائی نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے آئی پی پیز پر اخراجات کا بوجھ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں پر کیپسٹی چارجز واپس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو ریکوڈیک کیس میں 6.2 جبکہ کار کیس میں 1.2 ارب ڈالر جرمانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت اتنے بڑے جرمانے ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ جرمانہ ادا نہ کیا تو بیرون ملک اثاثے ضبط ہو سکتے ہیں۔ جی آئی ڈی سی کے معاملے میں آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ ملکی مفاد میں کی۔ تاہم شفافیت کیلئے فیصلہ اب سپریم کورٹ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں فیڈرز کا ایفیشنسی ریٹ 99 فیصد ہے۔ رواں سال جولائی میں ماہانہ سرکلر ڈیٹ 10 ارب روپے سے کم پر لے آئے ہیں۔ دسمبر میں گردشی قرضے صفر کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

1 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

3 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

3 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے