بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

ریلوے مسافر رل گئے

65 Views 0 1 ہفتہ
ریلوے مسافر رل گئے
FACEBOOK
Posted at 11 ستمبر-2019

لاہور۔ وفاقی وزیر شیخ رشید آئے روز میڈیا پر اپنی ریلوے وزارت کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ کہتے ہیں کہ ریلوے کا خسارہ دس ارب کم کر دیا۔ درجنوں نئی ٹرینیں چلا دیں۔ اب ریلوے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

بیچارے ریلوے مسافر دس دس گھنٹے ریلوے ٹرین لیٹ آنے کی وجہ سے رل گئے۔ ایک طرف ٹرین لیٹ آتی ہیں تو دوسری طرف کم کوچز کی وجہ سے انہیں جان خطرے میں ڈال کر سفر پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ آج لاہور پہنچنے والی ٹرینیں ایک سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

Courtesy Dunya

پاکستان ایکسپریس 9 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار

شالیمار ایکسپریس ایک گھنٹہ، قراقرم دو گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس دو گھنٹے، تیزگام ایک گھنٹے 40 منٹ، جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے 35 منٹ اور پاکستان ایکسپریس 9 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کے ساتھ ساتھ ٹرینوں میں سہولیات کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔ نارووال سے لاہور ٹریک پر چلنے والی باؤ ٹرین پر سفر شدید خطرے بن گیا ہے۔

کوچز کی کمی کی وجہ سے 6 کے بجائے ایک مسافر کوچ اور ایک مال بردار کوچ لگا کر باؤ ٹرین چلائی گئی۔ عوام جان خطرے میں ڈال کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ ریلوے حکام کا اب بھی یہی کہنا ہے کہ بس تھوڑا انتظار اور صبر کریں۔ انشاء اللہ جلد سب ٹھیک ہو جائیگا۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

1 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

3 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

3 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے