بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کو بھی تشویش لاحق

76 Views 0 1 ہفتہ
مشن پاکستان کے بڑھتے مالیاتی خسارے، ٹیکس اہداف میں ناکامی اور توانائی سیکٹر کے نقصانات کا جائزہ لے گا
FACE BOOK
Posted at 10 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ ایم آئی ایف کے پروگرام میں جانے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ملکی معیشت پٹڑی پر آ جائے گی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام میں جانے سے قبل پاکستان نے اس کی تمام شرائط بھی مان لی تھیں۔ اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ ملکی موجودہ معیشت معاشی ٹیم کے بس کی بات بھی دکھائی نہیں دیتی حالانکہ اس نے غریب عوام کو اگلے چند ماہ میں ملکی اکانومی پٹڑی پر آنے کی نوید سنائی ہے۔

Courtesy Facebook

مشن مالیاتی خسارے، ٹیکس اہداف میں ناکامی اور توانائی سیکٹر کے نقصانات کا جائزہ لے گا

غیر ملکی بھاری قرضے لینے اور آئی ایم ایف پروگرام جانے کے بعد مہنگائی آسمانوں کو چھونے لگی ہے۔ لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں۔اس پر عالمی مالیاتی ادارے کو بھی تشویش لاحق ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اب آئی ایم ایف نے 16 ستمبر کو ایس او ایس مشن پاکستان بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

مشن پاکستان کے بڑھتے مالیاتی خسارے، ٹیکس اہداف میں ناکامی اور توانائی سیکٹر کے نقصانات کا جائزہ لے گا۔ وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ ایس او ایس مشن معاشی مشاورت کیلئے پاکستان آ رہا ہے۔ مشن کو ٹیکس آمدن پر بریفنگ دی جائے گی۔ ایس او ایس مشن منی بجٹ بھجوانے نہیں آ رہا۔

اس کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت اور مالی خسارہ کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور ہو گا۔ توانائی کے خسارے کو بھی کم کرنے کیلئے بات چیت ہو گی۔ ایس او ایس معاشی ٹیکشن نہیں دیتا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دسمبر میں منی بجٹ کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے آئی ایم ایف کوقرض کے حصول کیلئے متعدد یقین دہانی کروائی گئی تھیں۔ اس کے باوجود بڑھتے مالی خسارے، ٹیکس اہداف کے عدم حصول اور توانائی سیکٹر سے آئی ایم ایف نے عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

1 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

3 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

3 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے