بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

نیپرا کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا

99 Views 0 2 ہفتے
نیپرا کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا
Posted at 5 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے مزید بوجھ پڑے گا۔ بجلی مہنگے کرنے کے اس فیصلے سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی ہے۔

Courtesy Business Reporter

صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ مزید بوجھ پڑے گا

آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے حکومت پاکستان سے ستمبر تک بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ بڑھانے کی شرط رکھی تھی۔ قبل ازیں تین روپے بجلی بڑھائی جا چکی ہے۔ اب پونے دو روپے مزید بجلی فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے غریب عوام کو مسلسل بجلی کے جھٹکے دے رہی ہے۔ پچھلے ایک سال میں پی ٹی آئی کی حکومت نے نصف درجن مرتبہ بجلی کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ اپوزیشن کے دنوں میں وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ اگر حکومت ایک روپیہ بجلی مہنگی کریں تو سمجھو تمہارے حکمران چور ہیں۔

پچھلے ایک سال کے دوران مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے باہر نکلتی جارہی ہیں۔ اب عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا گیا ہے۔ یہ بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

اطلاق کے الیکٹراک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا

اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹراک اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔ پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی میں ہائیڈل پاور سے 32 فیصد، کوئلے سے 14 فیصد، مقامی گیس سے 14 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24 فیصد جبکہ فرنس آئل سے ساڑھے پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

2 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

4 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

4 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے