بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

مشکل دور گزر گیا۔ شبر زیدی

88 Views 0 2 ہفتے
مشکل دور گزر گیا۔ شبر زیدی
Posted at 3 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ شبر زیدی نے چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ سنبھالا تو ملک مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا تھا۔ انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رواں سال 55 سو ارب روپے تک ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کا ٹاسک سونپا گیا۔

Courtesy Facebook

منی بجٹ کی سختی سے تردید کر دی

آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ حکومت آنیوالے دنوں میں منی بجٹ لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ملک بدترین معاشی دور سے ضرور گزر رہا ہے۔ پہلے لوگ مشکل حالات کے عادی نہیں تھے اب آہستہ آہستہ عادی ہو رہے ہیں۔

پاکستانی معیشت کو پہلی مرتبہ دستاویزی شکل میں لایا جا رہا ہے۔ لوگ اس کے عادی نہیں۔ تاجر برادری کی بعض ناجائز شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں مگر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب میڈیکل اور ایجوکیشن کے شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔

ملکی معیشت آہستہ آہستہ ٹریک پر آرہی ہے۔ دسمبر کے بعد مزید اچھے اثرات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ ایف بی آر ملازمین سے کہہ دیا ہے کہ مطلوبہ ٹارگٹ کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

1 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

3 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

3 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے