بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

80 Views 0 3 ہفتے
Posted at 6 اگست-2019

کراچی۔ رواں سال وفاقی بجٹ میں حکومت نے ملکی ٹیکس کا نیٹ ورک 55 سو ارب تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ساتھ ملکر ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کریں گے۔ اب ایف بی آر نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مالی سال 2017-18ء میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے وفاقی حکومت پوری قوت سے زور لگارہی ہے جس کی بڑی وجہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی کڑی شرائط اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2016-17ء میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد 17 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 23 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس فائل ریٹرن جمع کرانے والوں کا ہدف 40 لاکھ مقرر کر رکھ ہے۔

معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس فائلرز بڑھانے کیلئے قانون میں ترمیم کی ہے جس کے تحت تاخیر سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کا نام بھی (ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ) میں شامل کیا جا رہا ہے جس سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

دو بڑی طاقتوں کے ایک دوسرے کی مصنوعات…

بیجنگ۔ امریکہ دوسری کی واحد سپر پاور تو چین کو ابھرتی ہوئی سپر پاور کہا جا رہا۔ امریکہ…

4 گھنٹے
دو بڑی طاقتوں کے ایک دوسرے کی مصنوعات پر نئے محصولات عائد

کے پی کے سے تیل و گیس کا…

پشاور۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو قدرتی تیل اور گیس سے مالا مال ہے مگر بدقسمتی سے…

2 دن
کے پی کے ٹل بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

آٹو موبائل کے کاروبار کرنیوالوں کو بھی ٹیکس…

اسلام آباد۔ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے ایف بی آر نے کراچی میں آٹو موبائل کے کاروبار سے…

3 ہفتے

تاجر برادری عمران خان سے کیوں ناراض ہے

وزیراعظم عمران خان کو حکومت کئیے ایک سال ہو گیا ہے اس دوران اپوزیشن کے بعد کوئی عمران…

3 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے