بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

Tariq Avatar
128 Views 0 1 مہینہ
Outboundbbo
Posted at 17 ستمبر-2019

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم کردی ہے۔ جب کہ خواجہ سراوں کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا گھنٹوں اجلاس جاری رہا جسکے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گاڑیوں کی اون رقم ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اون کی رقم پاکستان میں ڈیلرز گاہکوں کو جلد گاڑی دینے کے بدلے حاصل کرتے ہیں۔ پاکستانی تمام گاڑیوں پر اون کی رقم وصول کی جاتی ہے جو تبدیلی سرکار کے مطابق اب غیر قانونی ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور عمران خان نے ان کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں جلد ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ملک کے تمام اہم شہروں میں بزرگروں کے لیئے مسکن بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ بے گھر لوگوں کے لیئے لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں شیلٹر ہوم بنائے گئے ہیں۔

طلبہ کو نشے سے دور رکھنے کے لیئے نصاب میں اس حوالے سے لیکچرز شامل کیئے جائے گے جب کہ تمباکو بورڈ کی بھی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ حکومت میڈیا ٹربیونل بھی بنا رہی ہے جس میں اعلی عدلیہ کے معزز جج صاحبان شامل ہوں گے۔ ٹربیونل حکومت کا احتساب اور غیر ذمہ دار رپورٹنگ کے شکایات بھی سنے گا۔

متعلقہ خبریں

سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے

لاہور۔ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے…

22 گھنٹے

اربوں کی منتقلی پر سوا لاکھ لوگوں کو نوٹسز

اسلام آباد۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 997 ارب کی بنکنگ ٹرانزیکشن کرنیوالے 115,223 غیر رجسٹرڈ افراد کو…

2 دن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ…

اسلام آباد۔ فنانشل ٹاسک فورس نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان…

5 دن
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

بھارت خطے کا سب سے زیادہ غربت زدہ ملک بن گیا

نئی دہلی۔ گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) کے تازہ سروے میں بھارت غربت انڈیکس پر 102 ویں…

5 دن

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

18 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

45 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے