بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

عمران خان نے گیس پر ٹیکس سے متعلق آرڈیننس ختم کرنے کی ہدایت کر دی

102 Views 0 2 ہفتے
حالات یونہی رہے تو جنگ ہماری مجبوری بن جائے گی
Posted at 4 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ 28 اگست کو بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس ریلیف دینے کیلئے 220 ارب کے قرضوں کی معافی کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا۔ اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد میڈیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ قرض معاف کرنے سے متعلق حالیہ تنازع کے باعث شفافیت بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ غریب عوام کا پیسہ قومی امانت سمجھ کر اس کی حفاظت کروں گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Courtesy Facebook

عدالت جانے سے فیصلہ خلاف آنے کا بھی خطرہ ہے

وزیراعظم قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ عدالت جانے سے فیصلہ خلاف آنے کا بھی خطرہ ہے۔ ایسی صورت میں عدالت جانے سے حکومت کو پوری رقم واپس ملنے یا کھونے کا بھی خدشہ ہے۔ آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد عدالت سے باہر مذاکرات کے ذریعے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔

ری فنڈ کی مد میں 295 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان

فیصلہ خلافآنے کی صورت میں حکومت پر ری فنڈ کی مد میں 295 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے 417 ارب روپے کی رقم پھنسی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کو منسوخ بھی کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی نظرثاتی درخواست بھی مسترد ہوئی۔ عدالت عظمٰی کے فیصلے کے بعد نئی قانون سازی بھی کی گئی جو مختلف ہائیکورٹس میں چیلنج ہوئی۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

1 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

3 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

3 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے