بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

حکومت کا چین سے تمام تجارتی معاہدے مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ

112 Views 0 3 ہفتے
حکومت کا چین تمام تجارتی معاہدے مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ
Posted at 1 ستمبر-2019

اسلام آباد۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر کی گہرائیوں سے زیادہ سمجھی جاتی ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں چین نے پاکستان کا ساتھ نبھایا۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کی چین نے سلامتی کونسل میں کھل کر مخالفت کی۔

آج پاکستان بدترین معاشی دور سے گزر رہا ہے۔ اس کام میں بھی چین ہماری ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اب حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے چین سے تمام تجارت اور معاہدے مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی حکام نے بھی اس پر اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

CourteSy Express

پچھلے سال پاکستان اور چین کا تجارتی حجم 14 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا

پچھلے سال پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم 14 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا۔ پاکستان نے چین سے 12 ارب 70 کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کیں جبکہ برآمدات کا حجم صرف ایک ارب 96 کروڑ رہا۔ اس طرح پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی خسارہ 10 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ اس طرح مالی سال 2016-17 میں پاکستان کا چین سے تجارتی خسارہ 12 ارب 67 کروڑ ڈالر سے زائد جبکہ 2017-18ء میں 14 ارب ڈالر تھا۔ آج کل چین اور امریکہ میں معاشی جنگ عروج پر ہے۔

پاکستان سے چین کے تجارتی خسارے اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک خاص سطح پر برقرار رکھنے کیلئے حکومت نے پاک چین تجارت امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام وزارتوں اور ڈویژن اور ان کے ماتحت اداروں کومراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ چائینز کمپنیوں و برآمد کنندگان کے ساتھ تمام لین دین اور معاہدے چائینز کرنسی یوآن میں ہوں گے۔ اسٹیٹ بنک نے بھی کلیئرنگ اینڈ سیٹلمنٹ مکینزم متعارف کرا دیا ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں چائینز کرنسی یوآن کی دستیابی کا بندوبست بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

2 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

4 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

4 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے