بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

غریبوں کی سواری بھی مہنگی ہو گئی

104 Views 0 2 ہفتے
غریبوں کی سواری بھی مہنگی ہو گئی
Posted at 3 ستمبر-2019

لاہور۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب غریبوں کی سواری موٹر سائیکل بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ معروف ہنڈا اٹلس کمپنی کی ماہ ستمبر 2019ء میں اپنی بائیکس کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا طلاق یکم ستمبر سے ہو گیا ہے۔

Courtesy facebook

فیصلہ روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا

ڈیلرز حضرات کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور معیشت کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کیاگیا ہے۔ ہنڈا اٹلس کی قیمتوں اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی نئی قیمت 74 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے۔ دیگر پراڈکٹس میں سی ڈی 70 ڈریم 78 ہزار 900، پرائیڈر 101,500، سی جی 125 124,500 سی جی 125 سیلف 146,900 سی بی 125 ایف 170,500 اور سی بی 150 649,000 تک بڑھ گئی ہیں۔

سی ڈی 70 کی نئی قیمت 74 ہزار 900 روپے

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کا اقتدار میں آنے سے پہلے دعویٰ تھا کہ وہ امیروں سے دولت نکلوا کر غریبوں پر خرچ کریں گے مگر اب یوں دکھائی دیتا ہے کہ غریبوں کے حوالے سے بھی وہ یوٹرن کا شکار ہو گئے۔ 28 اگست کو بڑے صنعت کاروں کو نوازنے کیلئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر 300 ارب کا ریلیف دیا مگر غریبوں کیلئے تمام سبسڈیز ختم کر دی گئی ہیں۔

غریبوں کی سواری کی قیمتوں میں بھاری اضافے پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کئی منچلوں نے لکھا کہ آسمانوں کی چھوتی مہنگائی میں غریبوں کیلئے ایک سستی سواری موٹر سائیکل ہی رہی گئی تھی۔ اب اس کی قیمت میں بھی اضافہ کر کے غریب عوام پر موٹر سائیکل بم گرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

1 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

3 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

3 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے