بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-November-2019

اربوں کی منتقلی پر سوا لاکھ لوگوں کو نوٹسز

Tariq Tariq
53 Views 0 1 مہینہ
92
Posted at 19 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 997 ارب کی بنکنگ ٹرانزیکشن کرنیوالے 115,223 غیر رجسٹرڈ افراد کو ٹیکس نوٹسز جاری کر دئیے۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق یہ اعدادوشمار وفاقی بورڈ آف ریونیو نے الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن اور گیس کمپنیوں سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کئے۔

Courtesy Twitter

تین ملین صنعتی اور کمرشل صارفین کو رجسٹریشن کیلئے خطوط بھجوا دئیے

اخبار کا مزید کہنا ہے کہ ساڑھے تین ملین صنعتی اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کر کے تمام صارفین کو رجسٹریشن کرانے کیلئے خطوط بھی بھجوا دئیے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق پہلے حصے کے طور پر رجسٹریسن کیلئے نوٹسز ایسے صنعتی صارفین کو جاری کئے گئے جن کا ڈیٹا بنکوں، گاڑیوں کی خریداری، رئیل اسٹیٹ ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

ان اعدادوشمار کی بنیاد پر 115,223 غیر جسٹرڈ افراد کو بھاری مالیت کی ٹرانزیکشنز کرانے پر نوٹسز جای کئے گئے۔ ان افراد نے 977 ارب سے زائد مالیت کی بنک ٹرانزیکشنز کیں۔ ایف بی آر نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی، بورڈ آف ریونیو سے مالی سال 2017ء اور 2018ء پراپرٹیز کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔

ان اعدادوشمار کے مطابق پراپرٹی ٹرانزیکشنز کی مجموعی تعداد اوپر دئیے گئے عرصے کے دوران 1,438,212 تھی۔ اس کے ذ ریعے 1,495 ارب کی پراپرٹی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ پچھلے سال ایف بی آر نے 1,64 بلین کی 6,541 کیسز میں ریکوری کی۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کا پتہ اکنامک ٹرانزیکشن کی بنیاد پر لگایا گیا۔

ان کیسز کی تیز ریکوری کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے علاقائی ٹیکس آفسز میں سپیسلائزڈ یونٹس تخلیق کئے گئے۔ اس کے نتیجے میں 2,989 ری ٹرنز پر عمل درآمد کرایا گیا۔ اس کے نتیجے میں 4,915 ملین کی گنجائش پیدا کی گئی۔ اس سے حاصل ہونیوالے 1648 ملین کے ٹیکس ریکور کرائے گئے۔ سپیشلائز یونٹس نے ایمنسی کے ذریعے ٹیکس گزاروں سے 189 ملین یکور کئے۔

متعلقہ خبریں

آئندہ سال پاکستانی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی ہوگی

پاکستان میں ملازمین کی تنخواہیں آئندہ سال 2020 میں رواں سال کی نسبت کم ہوں گی۔ یہ رپورٹ…

1 ہفتہ

نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آ گیا…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معشیت بہتر چکی ہے اب اگلا مرحلہ نوجوانوں کو…

1 ہفتہ

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مذید قرض دینے کی منظوری دے…

وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کا دعوی ہے کہ پاکستانی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ تجارتی خسارے…

2 ہفتے

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 46 کروڈ ڈالرز قرض ملنے کی…

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے مزاکرات آخری مراحل میں جاری ہیں۔ کامیابی کی…

2 ہفتے

تازہ ترین

امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

https://www.youtube.com/watch?v=E-1_YA2pjdo قرآن کی بے حرمتی کرنے والی شخص کو مجمعے میں سبق سکھانے والے الیاس نامی نوجوان امہ…

5 گھنٹے
امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے خطے میں فرنیچر کی صنعت کو فروغ…

5 گھنٹے
چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

سونا نہ پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات ، چور نے پیسے نہیں کتابیں چرا لی۔ تفصیلات کے مطابق آدھی…

3 گھنٹے
سونا نا پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

جہاز کو دیکھتے ہی نواز شریف کی طبعت ٹھیک ہو گئی۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو لگا کہ نواز…

6 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے