بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-November-2019

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

Tariq Tariq
66 Views 0 1 مہینہ
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
GEo
Posted at 16 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ فنانشل ٹاسک فورس نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گردی کیلئے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت بھی کر دی۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی مذموم سازش بھی کی گئی۔

پیرس میں ہونیوالے رواں اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کیلئے مالی معاونت پر قابو پانے کیلئے پاکستانی اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ یوں پاکستان کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ واضح رہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے جسے گزشتہ برس منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت میں غیر تسلی بخش اقدامات کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا۔

Courtesy Twitter

باضابطہ اعلامیہ 18 اکتوبر کو جاری کیا جائیگا

اب فنانشل ٹاسک فورس آئندہ سال فروری میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔ البتہ حالیہ اجلاس میں ہونیوالی پیش رفت سے متعلق باضابطہ اعلامیہ 18 اکتوبر کو جاری کیا جائیگا۔ اس خبر کی تصدیق وزارت خزانہ کے ترجمان نے بھی کی۔

البتہ یہ بات طے ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے اپنی تجاویز پر عمل درآمد کیلئے پاکستان کو چاہ ماہ کی اضافی مہلت دی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں وفد شریک ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 20 تجاویز میں مثبت پیش رفت کی ہے۔

اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات اور مختلف پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس 6 روزہ اجلاس میں 205 ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ، اقوام متحدہ، عالمی بنک اور دیگر تنظیموں کے اراکین بھی شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں

آئندہ سال پاکستانی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی ہوگی

پاکستان میں ملازمین کی تنخواہیں آئندہ سال 2020 میں رواں سال کی نسبت کم ہوں گی۔ یہ رپورٹ…

1 ہفتہ

نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آ گیا…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معشیت بہتر چکی ہے اب اگلا مرحلہ نوجوانوں کو…

1 ہفتہ

آئی ایم ایف نے پاکستان کو مذید قرض دینے کی منظوری دے…

وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کا دعوی ہے کہ پاکستانی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ تجارتی خسارے…

2 ہفتے

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 46 کروڈ ڈالرز قرض ملنے کی…

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے مزاکرات آخری مراحل میں جاری ہیں۔ کامیابی کی…

2 ہفتے

تازہ ترین

امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

https://www.youtube.com/watch?v=E-1_YA2pjdo قرآن کی بے حرمتی کرنے والی شخص کو مجمعے میں سبق سکھانے والے الیاس نامی نوجوان امہ…

5 گھنٹے
امہ مسلمہ کا نیا ہیرو الیاس

چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں محمد اسلم اقبال نے خطے میں فرنیچر کی صنعت کو فروغ…

5 گھنٹے
چینوٹ میں فرنیچر کا الگ شہر بنانے کا منصوبہ

سونا نہ پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات ، چور نے پیسے نہیں کتابیں چرا لی۔ تفصیلات کے مطابق آدھی…

3 گھنٹے
سونا نا پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

جہاز کو دیکھتے ہی نواز شریف کی طبعت ٹھیک ہو گئی۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو لگا کہ نواز…

26 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے