بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

سی پیک اتھارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قائم کرنے کا اعلان

Tariq Avatar
56 Views 0 2 ہفتے
english.gov.cn
Posted at 8 اکتوبر-2019

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجائے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ اس کا اطلاق پورے ملک میں ہو گا۔ سی پیک مسودہ منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نے ہونے کی وجہ سے فوری طور پر صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Courtesy Facebook

سی پیک اتھارٹی دس ارکان پر مشتمل ہو گی۔

سی پیک اتھارٹی دس ارکان پر مشتمل ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان چار سال کیلئے اتھارٹی کے چیئرمین، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ارکان کی تعیناتی کریں گے۔ چیف ایگزیکٹو گریڈ 20 کا سرکاری افسر ہو گا۔ اس کا مرکزی دفتر اسلام میں ہو گا۔ سی پیک سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اتھارٹی کے اکثریتی ارکان کی منظوری سے ہو گا۔

اتھارٹی قوانین کے تحت سی پیک بزنس کونسل قائم کرے گی

سی پیک اتھارٹی پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کا تعین کرے گی۔ اس کے علاوہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کے درمیان موثر رابطے کا کردار بھی ادا کرے گا۔ اتھارٹی قوانین کے تحت سی پیک بزنس کونسل قائم کرے گی اور اسے ماتحت ملازمین کی تقرری کا اختیار ہو گا۔ اتھارٹی کیلئے بجٹ سالانہ بنیادوں پر مختص ہو گا۔

اتھارٹی سی پیک سے متعلق کوئی بھی تفصیل طلب کرنے کی مجاز ہو گی۔ مالی رپورٹ ہر سال وزیراعظم کو جمع کرانے کی پابند ہو گی۔ اتھارٹی پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں کے مطابق کام کرے گی۔ سی پیک منصوبوں سے فائدہ اٹھانے والا کوئی بھی شخص اتھارٹی کا حصہ نہیں ہو گا۔

اتھارٹی سی پیک منصوبوں کے حوالے سے صوبوں اور وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری کرے گی۔ واضح رہے سی پیک منصوبے میں تاخیر کی خبریں سامنے آنے پر اپوزیشن حلقوں کی جانب سے سخت تشویش ظاہر کی جاتی رہی ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کی جانب سے دوٹوک انداز میں کہا گیا ہے سی پیک میں تاخیر کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

یہ منصوبہ بروقت مکمل ہو گا۔ ماضی میں سی پیک منصوبے کی ضامن پاک فوج بنی تھی۔ اب وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبے کے حوالے سے چینی حکومت کے تمام خدشات دور کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے

لاہور۔ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے…

22 گھنٹے

اربوں کی منتقلی پر سوا لاکھ لوگوں کو نوٹسز

اسلام آباد۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 997 ارب کی بنکنگ ٹرانزیکشن کرنیوالے 115,223 غیر رجسٹرڈ افراد کو…

2 دن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ…

اسلام آباد۔ فنانشل ٹاسک فورس نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان…

5 دن
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

بھارت خطے کا سب سے زیادہ غربت زدہ ملک بن گیا

نئی دہلی۔ گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) کے تازہ سروے میں بھارت غربت انڈیکس پر 102 ویں…

5 دن

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

14 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

41 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے