بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

بھارتی روپیہ ایشیاء میں سب سے زیادہ گرنے والی کرنسی

113 Views 0 3 ہفتے
بھارتی روپیہ ایشیاء میں سب سے زیادہ گرنے والی کرنسی
Express
Posted at 2 ستمبر-2019

کراچی۔ بھارتی میڈیا اپنی خبروں میں پاکستانی معیشت کی گراوٹ کی خبروں کو مسلسل بڑھا چڑھا کر پیش کرتا رہتا ہے مگر مودی کے جنگی جنون نے اب خود اس کی اپنی معیشت کو گھٹنوں کے بل لاکھڑا کیا ہے۔ بھارت میں گاڑیوں کی فروخت کے بزنس میں چھتیس سے اڑتالیس فیصد گراوٹ آئی ہے۔

Courtesy Express

ٹیکسٹائل، بینکنگ اور مالیات مسلسل گراوٹ کا شکار

صرف گاڑیوں کے کاروبار میں ہی نہیں ٹیکسٹائل، بینکنگ اور مالیات کے شعبے بھی بھارتی جنگی جنون کی وجہ سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں۔ پچھلے ماہ بھارتی روپے کی قدر میں 4.4 فیصد کمی کو ایشیاء میں کسی بھی کرنسی کی قدر میں ہونیوالی سب سے بڑی کمی کہا جا رہا ہے۔

مودی سرکار نے ریزرو بنک آف انڈیا سے 1.76 ٹریلین قرض لیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے مودی سرکار نے ریزرو بنک آف انڈیا سے 1.76 ٹریلین قرض لیا۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ تبدیل کر کے بھارت نے تسلیم شدہ تنازع کو دوبارہ کھڑا کر کے عالمی برادری کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا۔

اب چین اور امریکہ کے مابین جاری اقتصادی جنگ کے اثرات سے بھارتی معیشت متاثر ہوئی ہے۔ بھارت نے آسام میں 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر کے اپنی معیشت کو ایک اور جھٹکا دیا ہے جو پہلے ہی ہچکولے کھا رہی تھی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے بھی عالمی معیشت کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔

پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود بھارت کو استعمال کی اجازت نہ دینے سے بھی سکی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغان ٹریڈ کی بندش سے بھی بھارت کی مشکلات بڑھی ہیں۔ پاکستانی سرحد کے ساتھ لگنے والی بھارتی ریاستیں جن کا انحصار افغانستان کو بھاری برآمدات پر ہے۔ وہ بھی شدید متاثر ہوں گی۔ یہ حالات خطے کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں…

لاہور۔ پاکستان کی سیاست آج کل شدید الجھاؤ کا شکار ہے۔ عام آدمی کنفیوژن کا شکار ہے کہ…

2 دن
مولانا کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، شہباز کی مقتدر حلقوں کو یقین دہانی

عمران خان نے گاڑیوں پر اون رقم ختم کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہر طرح کی گاڑیوں سے اون رقم (اضافی رقم ) ختم…

2 دن

سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

واشنگٹن۔ سعودی آئل فیلڈ آرامکو پر نامعلوم ڈرون حملے کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔ عالمی…

4 دن
سعودی آئل فیلڈ پر حملوں کا خمیازہ، اب پوری دنیا بھگتے گی

پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

اسلام آباد۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا بڑی حد تک انحصار زرعی اجناس پر ہے۔ بدقسمتی…

4 دن
پاکستانی سالانہ 50کروڑ ڈالر کی صرف چائے پی جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے