بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

بڑا گھر اور بڑی گاڑی والوں کو نوٹسز

Tariq Avatar
68 Views 0 3 ہفتے
بڑا گھر اور بڑی گاڑی والوں کو نوٹسز
samaa TV
Posted at 5 اکتوبر-2019

فیصل آباد۔ ۔ وفاقی حکومت کیلئے معیشت کی بحالی ایک کڑا چیلنج ہے۔ اس ضمن میں کئی بڑے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر فائز کرنا بھی ایک فیصلہ تھا۔ انہیں 55 سو ارب تک ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وہ ٹیکس نیٹ کو مطلوبہ ہدف تک بڑھانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ ان کے اقدامات کے کئی مثبت اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ آبادی کے ملک میں صرف 10 لاکھ افراد ٹیکس دیتے تھے۔ اس ہدف کو 25 لاکھ تک بڑھا دیا ہے۔ اب مزید 40 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

دو کنال بنگلہ رکھنے والے 1165 میں سے 1153 افراد کو نوٹسز جاری

ایف بی آر کی جانب سے تازہ اعلامئے میں فیصل آباد ریجن میں بڑا گھر اور بڑی گاڑی رکھنے والوں کو نوٹسز جاری کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ اس اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دو کنال بنگلہ رکھنے والے 1165 افراد میں سے 1153 افراد کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب 24 سی سی گاڑیاں رکھنے والے 139 افراد کو بھی نوٹسز جاری بھجوا دئیے گئے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کمرشل اور کاروباری صارفین فوری ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں ورنہ سخت کارروائی ہو گی۔ واضح رہے رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں بھی 9 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ کاروباری حضرات کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتوں کے بعد مزید بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے

لاہور۔ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے…

3 دن

اربوں کی منتقلی پر سوا لاکھ لوگوں کو نوٹسز

اسلام آباد۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 997 ارب کی بنکنگ ٹرانزیکشن کرنیوالے 115,223 غیر رجسٹرڈ افراد کو…

4 دن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ…

اسلام آباد۔ فنانشل ٹاسک فورس نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان…

7 دن
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے