بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

امریکہ کا ایران کے مرکزی بنک پرپابندی کا بڑا اعلان

Tariq Avatar
128 Views 0 1 مہینہ
امریکہ کا ایران کے مرکزی بنک پر پابندی کا بڑا اعلان
CNN
Posted at 21 ستمبر-2019

واشنگٹن۔ ایران امریکہ تعلقات میں کشیدگی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے امریکہ نے ایران پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہے مگر اب پہلی مرتبہ سب سے بڑی ایرانی مرکزی بنک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری براہ راست ایران پر عائد کرتے ہوئے لگائی گئی ہے۔

اب ایران کے مرکزی بنک، نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ، مالیاتی کمپنی اعتماد تجارت پارس کو پابندیوں کی زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے عالمی معیشت کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کے بعد سعودی عرب پر حملہ کیا۔

facebook

ایرانی حکومت کو سفارتی تنہائی اور معاشی دباؤ کا بھی سامنا کرنا ہو گا

یہ اقدام حارجیت اور خطرناک منصوبہ کا بین ثبوت ہے اور عالمی برادری کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایات پر ایران کیخلاف عالمی پابندیوں پر عمل کر رہے ہیں۔ دوسرے ممالک پر حملہ کرنا اور عالمی معیشت کو متاثر کرنے کی ایران کو قیمت ادا کرنا ہو گی۔

ایرانی حکومت کو سفارتی تنہائی اور معاشی دباؤ کا بھی سامنا کرنا ہو گا۔ ایران جب تک مشرق وسطی اور پوری دنیا کو عدم استحکام کی پالیسی تبدیل نہیں کرتا۔ اس وقت تک زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رہے گا۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں ایران سے جوہری معاہدہ ختم کر کے اس پر تجارتی اور معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

البتہ معاہدے کے دیگر فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی تیل کی تنصیبات آرامکو پر حملے کے بعد امریکہ اور سعودی عرب نے ایران کو اس کا براہ راست ذمہ داری قرار دیا تھا۔ ایران نے اسے جنگ کا ایک بہانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ ایران جنگ کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے

لاہور۔ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے…

3 دن

اربوں کی منتقلی پر سوا لاکھ لوگوں کو نوٹسز

اسلام آباد۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 997 ارب کی بنکنگ ٹرانزیکشن کرنیوالے 115,223 غیر رجسٹرڈ افراد کو…

4 دن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ…

اسلام آباد۔ فنانشل ٹاسک فورس نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان…

7 دن
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے