بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

اب مرغی بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی

Tariq Avatar
108 Views 0 4 ہفتے
اب مرغی بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی
facebook
Posted at 24 ستمبر-2019

کراچی۔ ایک مرغی کا گوشت ہی غریب عوام کی دسترس میں رہ گیا تھا مگر اب وہ بھی اسکی پہنچ سے باہر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ سابق دور حکومت میں عیدالاضحٰی کے بعد مرغی کا گوشت 130 سے 140 روپے مل جاتا تھا۔ اب 270 سے 290 میں زندہ مرغی کا گوشت مل رہا ہے۔

Courtesy Facebook

شہر قائد میں چکن 480 سے 500 روپے فی کلوگرام

اب شہر قائد کے غریب عوام کو چکن 480 سے 500 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکا ہے۔ ۔ چکن ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ عاشورہ کے بعد ہونیوالی شادیوں کے سیزن کی وجہ سے بھی مرغی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ فارمز کی جانب سے کمی کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہے۔ مرغی کی قیمت میں اتنا اضافہ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

صرف کراچی ہی نہیں لاہور اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی مرغی کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہے۔ ہڈی کے بغیر مرغی کا گوشت 650 سے 700 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے جو بچھڑے کے ہڈی کے گوشت کی قیمت سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کمشنر کراچی کی جانب سے مرغی کے سرکاری نرخ 250 سے 388 روپے فی کلوگرام مقرر کئے گئے ہیں۔ تاہم شہر کے کسی بھی حصے میں اس کا طلاق نظر نہیں آتا۔ حیرت انگیز طور پر مرغیوں کو ذبح کئے جانے کی تعداد میں تین سے چار لاکھ یومیہ کمی ہوئی ہے۔

پولٹری سے منسلک ایک شخص کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح میں کمی کی وجہ سے درآمدی پولٹری غذا کے اجزاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے مرغی کا گوشت مہنگا ہوا ہے۔ دوسری جانب موسم سرما کا آغاز ہونے سے قبل ہی انڈا کی قیمت بھی بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے

لاہور۔ تبدیلی سرکار نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے…

3 دن

اربوں کی منتقلی پر سوا لاکھ لوگوں کو نوٹسز

اسلام آباد۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے 997 ارب کی بنکنگ ٹرانزیکشن کرنیوالے 115,223 غیر رجسٹرڈ افراد کو…

4 دن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ…

اسلام آباد۔ فنانشل ٹاسک فورس نے آئندہ برس فروری تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا اعلان…

7 دن
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید چار ماہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

57 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے