بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

اب حکومت شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دے گی

120 Views 0 3 ہفتے
اب حکومت شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دے گی
Posted at 1 اگست-2019

لاہور۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کئی مرتبہ بڑھائی ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد بجلی، گیس اور پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کی پیشگی شرط تسلیم کرنے کے اثرات اب ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Courtesy FaceBook

آئی ایم ایف نے ستمبر تک تین روپے فی یونٹ بڑھانے کا کہہ رکھا ہے

انہی شرائط کا جائزہ لینے کے بعد ہی عالمی مالیاتی ادارے نے پچھلے ماہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ریلیزکی۔ اب دوسری قسط کیلئے اسے بقیہ شرائط پوری کرنا ہو گی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اگست کے آخر تک پٹرول کی قیمت 120 تک لے جانے کی شرط مان رکھی ہے۔

ڈیڑھ روپے بجلی کی قیمت پہلے ہی بڑھائی جا چکی

اب حکومت بجلی کی قیمت بڑھانے کا تیاریاں کر رہی ہیں۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو ستمبر تک تین روپے فی یونٹ بڑھانے کا کہہ رکھا ہے۔ ڈیڑھ روپے بجلی کی قیمت پہلے ہی بڑھائی جا چکی ہے اب بقیہ ڈیڑھ روپے بجلی کے مزید نرخ بڑھائے جائیں گے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک مہنگی کی شرح 13 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 5.18 فیصد بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے جس سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔

پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ روپے کی قدر میں مزید کمی اور ڈالر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

دو بڑی طاقتوں کے ایک دوسرے کی مصنوعات…

بیجنگ۔ امریکہ دوسری کی واحد سپر پاور تو چین کو ابھرتی ہوئی سپر پاور کہا جا رہا۔ امریکہ…

4 گھنٹے
دو بڑی طاقتوں کے ایک دوسرے کی مصنوعات پر نئے محصولات عائد

عمران خان نے سرکاری ہسپتالوں میں پناہ گاہیں…

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اندر یا ساتھ پناہ گاہیں بنانے کی…

23 گھنٹے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹا آپریشن کرنا چاہتا…

وزیراعظم عمران نے بین الاقوامی کمیونٹی کو تنبیہ کی ہے کہ بھارت جھوٹے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن…

1 دن
دنیا بھارتی ایٹمی ہتھیار مودی کے ہاتھ لگنے کا نوٹس لے۔ عمران خان

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل…

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم…

1 دن
سپریم کورٹ نے حکومت کو چندہ مانگنے کا مشورہ کیوں دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے