بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

متیرا کی غیر اخلاقی تصاویر پر پرستار خفا

161 Views 0 4 ہفتے
متیرا کی غیر اخلاقی تصاویر پر پرستارخفا
Posted at 22 اگست-2019

لاہور۔ فنکار کسی بھی ملک کا چہرہ اور بیرون ملک سفیر ہوتے ہیں۔ ان کی اچھی یا بری حرکت سے نہ صرف ان کا اپنا بلکہ ملک کا نام بھی خراب ہوتا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی معاشرہ ہے۔ پاکستانی فنکاروں نے ماضی میں ہمیشہ اخلاقیات کی حدود و قیود میں رہ کر کام کیا اور ملک کا نام بھی روشن کیا۔

Courtesy faceBook

یباکانہ انداز کی وجہ سے میڈیا میں پہلے ہی مشہور

اس حوالے سے سینکڑوں مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ متیرا اپنے بیباکانہ انداز اور طرز زندگی کی وجہ سے میڈیا میں پہلے سے ہی مشہور ہیں۔ اب ایسی کئی فنکارائیں ملکی شوبز کے افق پر چھائی ہوئی ہیں جن کا اخلاقیات سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ ان میں ایک نام اداکارہ متیرا کا بھی ہے۔

بیاکانہ انداز میں پہلے ہی ان کی اچھی خاصی شہرت ہے۔ اب ان کی غیر اخلاقی تصویر ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے ملکی شائقین میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی ہیں۔ کئی پرستاروں کی جانب سے اداکارہ کو کھری کھری بھی سنائی گئی ہیں۔

کڑی تنقید پر شرمندگی کے بجائے متیرا کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگی بلکہ الٹا اسے اپنا ذاتی معاملہ قرار دے دیا۔ واضح رہے میترا گزشتہ دنوں چھٹیوں پر جزائر ہونڈراس گئی ہوئی تھیں جہاں سے سوشل میڈیا پر ان کی آنیوالی تصاویر نے عوامی حلقوں میں زبردست ہلچل مچا دی۔

سوشل میڈیا پر ان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ ایسی بیباکانہ تصاویر چسپاں کرنا ہمارے معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے اور ویسے بھی یہ اخلاقی اقدار کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ واضح رہے متیرا بھارتی فلموں میں بھی بیباکانہ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ایان علی کے بعد صوفیہ مرزا بھی منی لانڈرنگ کی ملزم بن…

ایان علی کے بعد ایک اور حسینہ صوفیہ مرزا پر بھی منی لانڈرنگ کے الزام عائد ہو گیا۔…

2 ہفتے

کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا اداکارہ ارمیلا کو مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا منصوبہ اتنی مہارت اور چابکدستی…

3 ہفتے
کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا اداکارہ ارمیلا کو مہنگا پڑ گیا

اداکارہ سنبل شاہد کا جواں سال بیٹا پیراشوٹنگ کے دوران جاں بحق

موت برحق ہے اور ہر انسان کو ایک دن اس کا مزا چھکنا ہے۔ اگر موت جواں سال…

3 ہفتے
اداکارہ سنبل شاہد کا جواں سال بیٹا پیراشوٹنگ کے دوران جاں بحق

میکا سنگھ خاموشی سے پاکستان میں کیا کر گئے

بھارتی سنگر میکا سنگھ پاکستان میں بظاہر مذہبی مقامات کو دیکھنے ائے مگر سچ تو یہ ہے کہ…

1 مہینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے