بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

مہوش حیات نے مسلہ کشمیر پر بات کرنے سے معذرت کر لی

Tariq Avatar
101 Views 0 3 ہفتے
the express tribune
Posted at 29 ستمبر-2019

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مسلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس موضوع پر بات کرنے سے انہیں منع کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں مسلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے سے کس نے منع کیا کیونکہ چند روز پہلے مظفر آباد میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں شوبز سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد بھی نظر ائے بلکہ ہمایوں سعید نے تو اس حوالے سے اپنے خیالات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

ایک تقریب میں جب مہوش حیات سے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ آپ بچوں کے حوالے سے تو بہت سے سوشل کام کرتیں ہیں مگر مسلہ کشمیر پر کچھ بولنا پسند کرے گی جس پر مہوش حیات مائیک سے دور ہٹی، تھوڑا مسکرائی اور کہا کہ اس پر بات کرنے سے انہیں منع کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات کو فلمی دنیا میں گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے رواں سال تمغہ امتیاز بھی دیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا میں حکومت اور اداکارہ پر کڑی تنقید بھی کی گئی۔

ماضی میں مہوش حیات اس خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہیں کہ بھارت ان کی فلمیں بھی دکھائے جیسے پاکستان بھی بالی ووڈ کی فلموں کی نمائش کرتا ہے۔ رواں سال اگست میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی فلمی صنعت دنیا میں بڑا نام ہے مگر افسوس وہ صرف پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کا کام کرتی ہے۔ یہی فلم انڈسٹری دونوں ممالک کو جوڑنے کا کام بھی کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

پاکستانی جوکر نے دنیا کو اپنا مداح بنا لیا

ہالی وڈ فلم جوکر میں پاکستانی شہری محمد بابر نے جوکر کا کردار ادا کیا جس کو پوری…

2 ہفتے

قندیل قتل کیس کا اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس کا اشتہاری ملزم جو مقتولہ کا بھائی ہے اسے انٹرپول کی…

2 ہفتے

حامد میر نے مہوش حیات سے کشمیر پر نہ بولنے کی وجہ…

کراچی۔ اداکارہ مہوش حیات نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ عالمی میڈیا میں بھی مقبول فنکاراؤں کی فہرست میں…

3 ہفتے
حامد میر نے مہوش حیات سے کشمیر پر نہ بولنے کی وجہ پوچھ لی

گلوکارہ رابی پیر زادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں رابی پیر زادہ کے خلاف بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس…

3 ہفتے

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

12 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

39 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے