بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا اداکارہ ارمیلا کو مہنگا پڑ گیا

105 Views 0 3 ہفتے
کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا اداکارہ ارمیلا کو مہنگا پڑ گیا
Posted at 31 اگست-2019

نئی دہلی۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا منصوبہ اتنی مہارت اور چابکدستی سے بنایا تھا۔ اسے پورا یقین تھا کہ عالمی برادری اور پاکستان اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے مگر اب مودی کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں۔ نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ اب بھارت کے اندر سے بھی اس کیخلاف مزاحمت آنا شروع ہو گئی ہے۔

Courtesy Express

بھارت سرکار مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا دکھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے

بھارت سرکار کی جانب سے نامور بالی وڈ اداکارہ اور کانگریس کی رکن ارمیلا ماٹونڈ کو کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر انتہا پسند بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا۔ بھارت میں یہ عام وبا ہے کہ پاکستان کی حمایت کرنیوالے فن کو فوری غداری کا خطاب مل جاتا ہے۔ اب تازہ ارمیلا ماٹونڈ اس کا شکار ہو گئی ہیں۔

ارمیلا نے مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 27 دنوں سے جاری کرفیو اور لاک ڈاؤن کیخلاف آواز اٹھائی جو انہیں مہنگی پڑ گئی۔ قبل ازیں ارمیلا نے اپنے ٹوئٹ میں بھی مودی سرکار کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سرکار مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا دکھانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے لیکن آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ کشمیر کے بہتر مستقبل کی باتیں، کشمیریوں پر تشدد کب ختم ہو گا؟

اس ٹوئٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ حسب روایت انتہا پسند بھارتی اداکارہ پر چڑھ دوڑے۔ ایک صارف نے ارمیلا کو ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہیں شرم آنی چاہئے تم جیسے لوگوں کو اپنے ملک میں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے جو مقبولیت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ مگر یاد رکھنا یہ بات تمہارے خلاف ہی جائے گی اور لوگ تمہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

ایک اور صارف نے ارمیلا پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ تم ایک ناکام اداکارہ ہو حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرو۔ کئی صارف نے ارمیلا کی حمایت بھی کی اور ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک غیر مسلم اداکارہ کشمیر پر جرات دکھا رہی ہے جبکہ مسلمان اداکارہ شاہ رخ خان اس وقت کہاں ہیں؟

واضح رہے ارمیلا عید الاضحٰی پر کشمیر میں تھیں جہاں اداکارہ نے بھاری دل کے ساتھ کشمیریوں کو عید مبارک کہا اور دعا کی کہ کشمیری جلد ہی اندھیرے اور تشدد بھرے ماحول سے نکل آئیں گے جس پر ایک صارف نے انہیں ”آدھا پاکستانی“ قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

ایان علی کے بعد صوفیہ مرزا بھی منی لانڈرنگ کی ملزم بن…

ایان علی کے بعد ایک اور حسینہ صوفیہ مرزا پر بھی منی لانڈرنگ کے الزام عائد ہو گیا۔…

2 ہفتے

اداکارہ سنبل شاہد کا جواں سال بیٹا پیراشوٹنگ کے دوران جاں بحق

موت برحق ہے اور ہر انسان کو ایک دن اس کا مزا چھکنا ہے۔ اگر موت جواں سال…

3 ہفتے
اداکارہ سنبل شاہد کا جواں سال بیٹا پیراشوٹنگ کے دوران جاں بحق

متیرا کی غیر اخلاقی تصاویر پر پرستار خفا

لاہور۔ فنکار کسی بھی ملک کا چہرہ اور بیرون ملک سفیر ہوتے ہیں۔ ان کی اچھی یا بری…

4 ہفتے
متیرا کی غیر اخلاقی تصاویر پر پرستارخفا

میکا سنگھ خاموشی سے پاکستان میں کیا کر گئے

بھارتی سنگر میکا سنگھ پاکستان میں بظاہر مذہبی مقامات کو دیکھنے ائے مگر سچ تو یہ ہے کہ…

1 مہینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے