بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

حامد میر نے مہوش حیات سے کشمیر پر نہ بولنے کی وجہ پوچھ لی

Tariq Avatar
68 Views 0 3 ہفتے
حامد میر نے مہوش حیات سے کشمیر پر نہ بولنے کی وجہ پوچھ لی
HighLights India
Posted at 1 اکتوبر-2019

کراچی۔ اداکارہ مہوش حیات نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ عالمی میڈیا میں بھی مقبول فنکاراؤں کی فہرست میں جگہ پا چکی ہے۔ ہمیشہ نپی تلی بات کہتی ہیں مگر مسئلہ کشمیر پر جواب دینے سے گریز پر آج کلکڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے یتیموں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا ہے،

Courtesy Reviewed. pk

کشمیر کے بچوں کی کفالت کا ذمہ بھی اٹھائیں گی

کیا کشمیر کے بچوں کی کفالت کا ذمہ بھی اٹھائیں گی۔ مہوش حیات کا جواب تھا کہ مجھے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو جونہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ان کیخلاف تنقید کا سلسلہ چل پڑا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے بات کرنے سے کس نے منع کیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف عامیرہ کا کہنا تھا کہ جی تو یہ ہے پاکستان کے ہر سلیبرٹی کی اوقات ان کو فیشن شو میں کشمیر پر بولنے سے منع کیا گیا ہے۔ کشمیری پاکستان کیلئے جانیں قربان کررہے ہیں۔ لعنت ہے ایسی کمائی پر بس ٹوئٹر پر بکواس کروا لو۔ کشمیریوں کا اللہ کے سوا کوئی نہیں ہے۔ دوسری جانب معروف صحافی حامد میر نے بھی مہوش حیات سے سوال کر ڈالا کہ آپ کو اس بات سے ضرور پردہ اٹھایا چاہئے کہ کس نے آپ کو کشمیر پر بولنے سے منع کیا۔ آزادی اظہار رائے کا آرٹیکل 19 ہمیں بولنا کی مکمل اجازت دیتا ہے۔

اب مہوش حیات نے بھی وائرل ویڈیو کا بھرپور ردعمل اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دے دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ”وائرل ویڈیو میں مجھے سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھایا گیا۔ کشمیر پر سب سے زیادہ میں بات کرتی ہوں اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔“ وائرل ہونیوالی ویڈیو ایک فلاحی پروگرام کی تھی۔ اس کے پی آر نے درخواست کر رکھی تھی کہ سیاسی معاملات پر بات نہ کروں۔

اس کا کہنا تھا کہ آپ یہاں غریبوں اور یتیموں کی مدد کیلئے آئی ہیں۔ واضح رہے مہوش حیات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو دکھائی دیتی ہیں۔ ان کے بیانات کو مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے امریکہ بھی گئی تھیں جہاں مودی کی حمایت کرنیوالی پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس سے ملاقات کی۔ یو ایس اوپن چیمپئن شپ کے میچز کے دوران ٹینس پلیئرز کے ساتھ انکی تصاویر سوشل میڈیا بھی شیئر کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

پاکستانی جوکر نے دنیا کو اپنا مداح بنا لیا

ہالی وڈ فلم جوکر میں پاکستانی شہری محمد بابر نے جوکر کا کردار ادا کیا جس کو پوری…

2 ہفتے

قندیل قتل کیس کا اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس کا اشتہاری ملزم جو مقتولہ کا بھائی ہے اسے انٹرپول کی…

2 ہفتے

مہوش حیات نے مسلہ کشمیر پر بات کرنے سے معذرت کر لی

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مسلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے…

3 ہفتے

گلوکارہ رابی پیر زادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں رابی پیر زادہ کے خلاف بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس…

3 ہفتے

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

20 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

47 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے