بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

یو این انسانی حقوق کمشنر کو بھی کشمیریوں پر ہونیوالی زیادتیوں پر تشویش

65 Views 0 1 ہفتہ
یو این انسانی حقوق کمشنر کو بھی کشمیریوں پر ہونیوالے زیادتیوں پر تشویش
Facebook
Posted at 9 ستمبر-2019

نیویارک۔ مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے کے فیصلے پر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری کو بھی سخت تشویش ہے۔ پچھلے 36 دنوں میں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر میشیل کو بھی سخت تشویش ہے۔

Courtesy Twitter

کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں

ان کاکہنا ہے کہ 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی سخت خطرے میں ہے۔ ہیومین رائٹس کونسل کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یو این کمشنر میشیل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ذرائع مواصلات معطل ہیں۔ پرامن مظاہروں پر پابندی اور 5 ہزار سیاسی رہنما زیر حراست ہیں۔

کشمیر کے مستقبل کے فیصلے میں کشمیریوں کو شامل کیا جائیگا

بھارت کرفیو میں نرمی اور لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات تک رسائی دے۔ کشمیر کے مستقبل کے فیصلے میں کشمیریوں کو شامل کیا جائیگا۔ آسام میں 19 لاکھ لوگوں کی شہریت منسوخی نے مزید غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

سیکولر بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو غضب کرنے پر انہیں شدید تشویش ہے۔ پورے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک پر عالمی برادری کی آنکھیں کھول جانی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

13 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

13 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

14 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

15 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے