بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

ٹی ٹی پی سمیت 13 افراد عالمی دہشت گرد قرار

SOCIAL DEDIA

68 Views 0 1 ہفتہ
ٹی ٹی پی سمیت 13 افراد عالمی دہشت گرد قرار
Posted at 11 ستمبر-2019

واشنگٹن۔ جوں جوں صدر ٹرمپ کی دوسری صدارتی انتخاب لڑنے کی مدت قریب آ رہی ہے۔ امریکی عالمی سرگرمیوں میں تیزی آنا شروع ہو گئی۔ امریکہ نے نائن الیون کی 18 ویں برسی پر ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والی 13 شخصیات کو عالمی دہشتگر قرار دے دیا۔

امریکی فارن آفس نے داعش، حزب اللہ، حماس، فلسطین اسلامی جہاد اور تحریک طالبان کے 13 افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دیا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے پاسداران انقلاب، حماس، القاعدہ، داعش سے تعلق رکھنے والی 15 شخصیات کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیکر پابندیاں عائد کر دیں۔

ان سے ہر قسم کے لین دین سے روک دیا گیا

ان کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مقصد دہشت گردی کی وارداتوں اور حملوں سے روکنا ہے۔ کسی بھی شخص کو ان سے ہر قسم کے لین دین سے روک دیا گیا ہے۔ جون 2018ء میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد مفتی نور ولی محسود نے ٹی ٹی پی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔

یہ تنظیم پاکستان میں کئی دہشت گردی کی وارداتوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔ دہشت گرد قرار دی جانیوالی دیگر شخصیات میں حماس کے عزالدین قسام بریگیڈ کے نائب کمانڈر مروان عیسیٰ، فلسطین اسلامک جہاد کے نائب سیکرٹری جنرل محمد الہندی،

فلسطین تنظیم القدس بریگیڈ کے کمانڈر بہا عبدالعطا، حزب اللہ کے چار رہنما علی کاراکی، محمد حیدر، فواد شاکر اور ابراہیم عاقل، داعش کے تین سینئر رہنما حاجی تیسر، ابوعبد اللہ ابن عمر البرناوی اور حاطب حاجان سواد جان، القاعد کے حراس الدین اور فاروق السوری شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

9 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے