بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

طیب اردگان حد میں رہیں ورنہ تباہ کر دیں گے۔ ٹرمپ کی دھمکی

Tariq Avatar
55 Views 0 2 ہفتے
طیب اردگان حد میں رہیں ورنہ تباہ کر دیں گے۔ ٹرمپ کی دھمکی
File Photo
Posted at 8 اکتوبر-2019

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج کل پہلی مرتبہ عالمی سیاسی افق پر پوری طرح متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی جانب سے باقاعدہ کئی ممالک کو سخت دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ تازہ دھمکی ترکی کو دی گئی ہے

۔ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شام کے شمالی علاقوں سے امریکی فوج کے انخلاء کے دوران اس نے امریکی منشا سے ہٹ کر کوئی کارروائی کی تو اس کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیں گے۔

Courtesy Twitter

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب شام سے فوجوں کے انخلا کے اعلان پر دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے اراکین نے اس خدشے کے پیش نظر شدید مذمت کی کہ اس سے ترک فوج کو کرد سربراہی میں قائم فوجی اتحاد پر حملے کرنے کیلئے راستہ مل جائیگا جو طویل عرصے تک امریکی اتحادی رہے ہیں۔

Twitter

ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے ترکی کو خبردار کیا ہے میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اب اسے دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ ترکی نے شام میں کچھ ایسا کیا جو حد سے تجاوز ہوا تو اسکی معیشت تباہ و برباد کردوں گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کا اس حوالے سے کہنا ہے اگر ترکی شمال مشرقی شام کے ان علاقوں میں حملہ کرنا چاہتا ہے جہاں داعش کے عسکریت پسندوں کو زیر حراست رکھا گیا ہے تو امریکہ ترکی سے ان قید جنگجوؤں کی ذمہ داری اٹھانے کی بھی توقع کرتا ہے۔ فی الحال امریکی اتحادی کرد ملیشیا نے ان حراستی مراکز کا انتظام سبنھال رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے