بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-August-2019

طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند

161 Views 0 4 ہفتے
طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے امریکہ پاکستان کے کردار کا خواہش مند
Posted at 22 جولائی-2019

اسلام آباد۔ اگلے سال امریکہ کا صدارتی انتخاب ہونے جا رہاہے۔ صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کیلئے امریکی صدر بننے کے خواہش مند ہیں۔ وہ رواں سال کے آخر تک افغانستان سے اپنی فوجوں کا انخلا چاہتے ہیں تاکہ انتخابی عمل کے دوران اس کو اپنے حق میں کیش کروا سکیں۔ قطر میں ہونیوالے امریکہ طالبان مذاکرات میں بھی پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

طالبان کے پاس دوغیر ملکی ڈاکٹرز کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اب وزیراعظم کا دورہ امریکہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم کے وفد میں شمولیت اس دورے کو وسیع النبیاد ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔ وزیراعظم عمران اور صدر ٹرمپ کے درمیان بات چیت کے اہم نکات میڈیا پر آ گئے ہیں۔ امریکی صدر طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کے خواہش مند ہیں۔

ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی ڈاکٹر بھی افغان طالبان کی قید میں ہیں

امریکہ طالبان کے پاس دو غیر ملکی ڈاکٹرز کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی ڈاکٹر بھی افغان طالبان کی قید میں ہیں۔ امریکہ میں غیر قانونی مقیم آٹھ ہزار پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کی جلد پاکستان واپسی چاہتے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کی جلد پاکستان واپسی چاہتے ہیں۔ شکیل آفریدی کی حوالگی کے ممکنہ مطالبات پر عافیہ صدیقی کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر مکمل درآمد کا مطالبہ کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

بھارت کا مضحکہ خیز قدم، پائلٹ ابھی نندن…

پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی نے جس بھارتی پائلٹ کا طیارہ مار گرایا، بھارتی فوج نے اس ونگ کمانڈر…

2 ہفتے

اقوام متحدہ نے بھارت کی خوش فہمی دور…

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گہری تفتیش کا اظہار…

2 ہفتے

مسئلہ کشمیر پر اہم مشن لیے شاہ محمود…

مسلہ کشمیر پر چین سے اہم مشاورت کرنے اور سفارتی تعلقات کو بہتر کرنے کے لئیے وزیر خارجہ…

2 ہفتے

ایران میں بھی کشمیر کے حق میں مظاہرے…

پاکستان کے بعد ایران میں بھی طلبا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے