بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

سعودی معیشت اب سیاحت سے چلائی جائے گی

Tariq Avatar
63 Views 0 2 ہفتے
سعودی معیشت اب سیاحت سے چلائی جائے گی
File Photo
Posted at 9 اکتوبر-2019

جدہ۔ ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سعودی عرب میں تبدیلی کی علامت بن کر ابھرے ہیں۔ ایک طرف سعودی خواتین کو عام شعبہ زندگی میں پابندیوں سے آزاد کیا تو دوسری جانب سعودی معیشت کو تیل سے ہٹا کر سیاحت کی جانب لانے کیلئے سرگرم ہیں۔

Courtesy Twitter

اب تک 10 روز میں 24 ہزار سیاح سعودی عرب پہنچ گئے

ان کی جانب سے غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنا اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ آن لائن سہولت کی اجازت دینے کے بعد اب تک 10 روز میں 24 ہزار سیاح سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے گزشتہ ماہ ابتدائی طور پر 49 ممالک کو آن لائن ویزا جاری کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی جس میں پاکستان کا نام شامل نہیں

27 ستمبر سے قبل سے سعودی عرب میں صرف مسلمان زائرین، نوکری کیلئے آنیوالے غیر ملکیوں، کھیلوں اور ثقافتی تقریبات میں آنیوالوں کو ہی ویزا جاری کیا جاتا تھا۔ سعودی حکومت نے 6 اکتوبر سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کسی بھی غیر ملکی خاتون کو کرائے پر ہوٹل حاصل کرنے اور اپنے ہمراہ نامحرم مرد کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے بھی دی ہے۔

واضح رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء کا اہم جزو سیاحت کا فروغ اور سعودی عرب کا اپنی معیشت سے تیل پر انحصار کا خاتمہ ہے۔ آن لائن ویزا ویب سائٹ سے شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیاء کے 49 ممالک آن لائن ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

57 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے