بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

سیلفی جنون دلہن سمیت چار بھارتیوں کی جان لے گیا

Tariq Avatar
57 Views 0 2 ہفتے
Geo
Posted at 8 اکتوبر-2019

تامل ناڈو۔ پرانی کہاوت ہے کہ ”شوق دا کوئی مول نہیں“ ویسے بھی آج کل سیلفی دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے مگر یہ شوق دنیا بھر میں کئی افراد کی جان لے چکا ہے۔ تازہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا۔ یہاں سیلفی لیتے ہوئے نوبیاہتا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

ڈوب کر ہلاک ہونیوالوں میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پارمبار ڈیم پر ایک ہی خاندان کے چھ افراد ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے پانی میں کھڑے سیلفی لینے میں مصروف تھے۔ ان میں سے ایک کا پاؤں پھسل گیا۔ وہ اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام رہا جس سے دیگر لوگ بھی پھسل کر ڈیم کے تیز بہتے پانی میں جا گرے۔ گرنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا۔

ان چھ افراد میں سے شوہر اور اس کی بہن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو سکے۔ ڈوب کر ہلاک ہونیوالوں میں تین سگے بہن بھائی بھی شامل تھے۔ تازہ اعدادوشمار کے تحت سیلفی لیتے ہوئے سب سے زیادہ جاں بحق ہونیوالوں میں بھارت سرفہرست ہے۔ 2011ء سے اب تک لگ بھگ 275 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

واضح رہے پچھلے سال پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ایک پل پر سیلفی بناتے ہوئے دو درجن سے زائد افراد تیز بہتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 گھنٹے

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

6 گھنٹے

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

23 گھنٹے

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

1 دن

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

11 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

38 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے