بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

روس نے سعودیہ میں دو ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کیلئے ٹینڈر جمع کرا دئیے

64 Views 0 1 ہفتہ
روس نے سعودیہ میں دو ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کیلئے ٹینڈر جمع کرا دئیے
Facebook
Posted at 12 ستمبر-2019

ماسکو۔ بدلتے موسموں کی طرح اب روس اور سعودی عرب میں بھی قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔ جونہی سعودیہ عرب کی جانب سے توانائی کے حصول کیلئے دو ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کا اعلان سامنے آیا۔ روس کی طرف سے فوری ٹینڈر جمع کرا دئیے گئے ہیں۔

Courtesy Aljazyra

اسی ارب ڈالر کی لاگت سے 16 ایٹمی پلانٹ لگانے کا پروگرام

اس بات کا انکشاف روسی ایٹمی توانائی کے ماہر اور روسی ادارے ”روساتوم“ کے ایگزیکٹو ڈپٹی چیئرمین کیریل کوماروف نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دو سعودی ایٹمی پلانٹ کیلئے ٹینڈر جمع کرا دئیے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن بھی سعودیہ عرب میں دو ایٹمی پلانٹ کے قیام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس سعودی عرب میں اسی ارب ڈالر کی لاگت سے 16 ایٹمی پلانٹ لگانے کا پروگرام بنا رہا ہے۔ واضح رہے شاہ سلمان نے چند روز قبل سعودی عرب میں ایک بڑا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے 34 سالہ صاحبزادے عبدالعزیز بن سلمان کو توانائی کا وزیر مقرر کیا۔ سعودی عرب میں توانائی ایک بڑا محکمہ ہے۔

یہ فیصلہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا۔ شہزادہ عبدالعزیز ولی عہد محمد بن سلمان کے سوتیلے بھائی ہیں۔ شاہ سلمان نے گزشتہ دنوں تیل کی قیمتوں میں کمی پر سابق وزیر توانائی کو ہٹا دیا تھا جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی پر اپنا کردار ادا نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

13 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

13 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

14 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

15 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے