بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

پی ٹی آئی سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی

67 Views 0 1 ہفتہ
پی ٹی آئی سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی
GEO TV
Posted at 11 ستمبر-2019

پشاور۔ پی ٹی آئی کے سابق اقلیتی رکن اسمبلی بلدیو کمار نے بھارت میں باضابطہ سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔ بلدیہ کمار بھارت میں اپنے اہل خانہ کے تین افراد کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کر دی ہے۔ پشاور میں بلدیو کمار کی فیملی کا کہنا ہے کہ انہیں سیاسی پناہ کی درخواست کے معاملے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

Courtesy Geo

مشیر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سورن سنگھ کے قتل میں نامزد تھے

سورن سنگھ قتل کیس میں بریت کے بعد وہ بھارت چلے گئے تھے۔ ان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں۔ بلدیہ کمار سابق مشیر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا سورن سنگھ کے قتل میں نامزد تھے مگر بعد ازاں بری ہو گئے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بلدیو سنگھ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ۔ توپی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل میں نامزد تھے۔

پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی

ان پر یہ الزام سورن سنگھ کی فیملی نے لگایا اور انہیں عدالت نے رہا کیا۔ پی ٹی آئی نے ان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اب ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ بھارت گئے تھے اور وہاں شہریت کیلئے درخواست بھی دی۔ وہ جہاں جانا اور رہنا چاہتے ہیں ان کی مرضی ہے۔ البتہ بلدیہ کمار کی جانب سے پاکستانی اقلیتوں کو آزادی نہ ہونے کا الزام بے بنیاد اور شرمناک ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے۔ پی ٹی آئی کا کریمنل لوگوں سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔ واضح رہے 2016ء میں سابق مشیر سورن سنگھ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل میں بلدیو کمار کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 اپریل 2018ء کو شک کا فائدہ دیکر انہیں باعزت بری کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

9 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے