بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

مودی کا کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے، سفری پابندیاں اٹھانے کا ڈرامہ

Tariq Avatar
49 Views 0 2 ہفتے
مودی کا کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے، سفری پابندیاں اٹھانے کا ڈرامہ
the independent
Posted at 8 اکتوبر-2019

نئی دہلی۔ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے اور اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کی مودی سرکار کا زبانی رٹا ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ عالمی دباؤ کے باوجود وہ اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کو 64 روز گزر چکے ہیں۔

عالمی برادری کی جانب سے کرفیو ہٹانے اور کشمیریوں تک خوراک اور ادویات پہنچانے کی استدعا بھی ابھی تک نہیں مانی گئی۔ اب مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا لاک ڈاؤن جاری رکھنے اور اس پر عائد سفری پابندیاں 10 اکتوبر سے اٹھانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

Courtesy Twitter

سفری پابندیاں 10 اکتوبر سے اٹھانے کی خبریں

انڈیا ٹوڈے نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محکمہ داخلہ کو وہ ہدایت نامہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے تحت وادی میں غیر ملکی سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اب بھی وادی میں کرفیو جاری ہے۔ ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ کشمیریوں کا ساتویں آسمان تک عزم کو مودی سرکار توڑنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

اب سفری پابندیوں اٹھانے جیسے ڈھکوسلوں سے عالمی برادری کو مطمئن کرنا چاہتی ہے کہ کشمیر میں سب اچھا ہے مگر امریکی سینیٹرز کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایک انٹرویو میں امریکی سینیٹر کرس ویلن کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر میں سب ٹھیک ہے تو وہ انہیں کشمیر جانے کی اجازت کیوں نہیں دی۔

امریکی سینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے پانچ اگست کو کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے سے پہلے ہی وہاں غیر ملکی سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے 10 اکتوبر سے کشمیر میں سفری پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ بھارتی تازہ اعلان کے باوجود برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے اپنے شہریوں پر مقبوضہ کشمیر نہ جانے کی ہدایات برقرار رکھی ہیں۔

واضح رہے مودی نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا تھا کہ ان کے مقبوضہ کشمیر میں ایکشن کا مقصد کشمیر جنت نظیر کے تاثر کو دوبارہ بحال کرنا ہے مگر عالمی برادری اب مودی سرکار کے گھسے پٹے جھانسوں میں آتی دکھائی نہیں دیتی۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

51 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے