بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

متنازع ٹویٹ لائیک کرنا امریکی سفیر کو مہنگا پڑ گیا

Tariq Avatar
50 Views 0 2 ہفتے
متنازع ٹوئٹ لائیک کرنا امریکی سفیر کو مہنگا پڑ گیا
Express
Posted at 8 اکتوبر-2019

انقرہ۔ ترکی نے حکومت مخالف ٹویٹ کو لائیک کرنے پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ ایسا کرنا ویسے بھی آداب سفارت کاری کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر امریکی سفیر کو باقاعدہ معافی مانگنا پڑ گئی۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کو مطلوب جلاوطن ترک صحافی ارگن باباہن کی 5 اکتوبر کی متنازع ٹویٹ کو امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے لائیک کیا گیا تھا۔

معذرت کے باوجود امریکی سفارت خانے کو دوبارہ معافی مانگنا پڑی

ترک وزارت خارجہ نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انقرہ میں امریکی سفیر جیفری یوونیئر کو طلب کر کے وضاحت مانگ لی۔ امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے غلطی تسلیم کرنے اور معذرت کے باوجود امریکی سفیر کی ترک وزارت خارجہ میں طلبی کے بعد امریکی سفارت خانے کو دوبارہ معافی مانگنا پڑی۔

امریکہ کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے ارگن باباہن سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس کی ٹویٹ کے متن سے متفق ہیں، غلطی پر سخت افسوس ہے۔ ترک صحافی باباہن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ”ترکی کے لوگ ایک ایسے سیاسی دور کے لئے تیار ہو جائیں جو ترک نیشنل پارٹی کے رہنما کے بغیر ہو گا“ اس ٹویٹ کو ترک نینشنل پارٹی کے علیل رہنما باہچلے کی ممکنہ موت کی خواہش سے تعبیر کیا گیا تھا۔

ترکی نیشنل پارٹی صدر اردگان کی جماعت کے ساتھ شریک اقتدار ہے۔ واضح رہے ترک حکومت کو مطلوب متنازع ٹویٹ کرنیوالے صحافی ارگن باباہن پر 2016ء میں ترکی میں ہونیوالی ناکام فوجی بغاوت میں سازش کرنیوالوں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے اور گرفتاری کے خوف کی وجہ سے ہی اس نے جلاوطنی اختیار کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

55 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے