بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

کشمیر پر پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی

67 Views 0 1 ہفتہ
کشمیر پر پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی
Posted at 11 ستمبر-2019

جنیوا۔ مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دینا خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے۔ 90 لاکھ مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے۔ پاکستانی اس نازک صورتحال پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کیلئے ہر سطح پر جانے کا اعلان کر چکا ہے۔

Courtesy Dunya

اٹھاون ممالک نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خارجہ محاذ پر عالمی برادری کو بھارت کی بربریت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اب پاکستان کیلئے کشمیر پر سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی سامنے آ گئی ہے۔ انسانی حقوق کونسل میں اٹھاون ممالک نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی۔

بھارت کے سامنے پانچ مطالبات بھی رکھ دئیے

کشمیر عالمی بھارتی کی جانب سے پہلی مرتبہ اتنی بڑی سفارتی کامیابی ملی ہے۔ انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کے سامنے پانچ مطالبات بھی رکھ دئیے گئے ہیں۔ پہلے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینے۔

دوسرا مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ہٹایا جائے۔ تیسرا عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی ممکن بنائی جائے۔ چوتھا سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ پانچواں انسانی حقوق کے کمشنر کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے۔

واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہیومن رائٹس کونسل کو بتایا کہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ اگر عالمی برادری نے بروقت مداخلت نہ کی تو ایک بڑا انسانی المیہ ہو سکتا ہے۔ اس سے عالمی امن خطرہ پڑنے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

9 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے