بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

20-September-2019

کشمیر پر پاکستان اور بھارت کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ٹرمپ

65 Views 0 1 ہفتہ
کشمیر پر پاکستان اور بھارت کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ ٹرمپ
CNN
Posted at 10 ستمبر-2019

واشنگٹن۔ صدر ٹرمپ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ غیر سنجیدہ شخص ہیں مگر اب ایک مدبر سیاست دان کی طرح دنیا کو کیسے چلانا ہے۔ ایسی باتیں ان کے مخالفین کیلئے بھی خوشگوار حیرت کاباعث بن رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے موقع پر از خود کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر ڈالی۔

Courtesy CNN

کشمیر پر پیش کش اب بھی برقرار ہے

اس پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی مگر مودی نے جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن میٹنگ میں ان کی پیش کش یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ اس مسئلے کے دو فریق ہیں۔ البتہ وزیراعظم عمران سے بات چیت کا عندیہ دے دیا۔ اب صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیش کش کر دی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی پیش کش اب بھی برقرار ہے۔ وہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع جاری ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے دونوں ملکوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ افغان طالبان کے حوالے سے کہا کہ ان کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔

طالبان نے افغان امن کے حل کا موقع کھو دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا۔ طالبان کو کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دینا بھی میرا ذاتی فیصلہ ہے۔ افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں تاہم یہ کام کسی مناسب وقت پر کیا جائیگا۔

گزشتہ دنوں کابل میں امریکی ایمبیسی کے باہر بم دھماکے میں ایک امریکی سمیت دس افراد ہلاک ہوئے جس کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں اگر یہ مذاکرات کے دوران بھی ایسی حرکتوں سے باز نہیں آئے تو ان سے مذاکرات کرنا وقت کا ضیاع ہو گا۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

13 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

13 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

14 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

15 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے