بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔ ملیحہ لودھی

61 Views 0 1 ہفتہ
کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔ ملیحہ لودھی
NEW YORK TIMES
Posted at 10 ستمبر-2019

کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔ ملیحہ لودھی کی انتونیو گوترس سے گفتگو
نیویارک۔ مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے اور اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے کے فیصلے پر پاکستان سراپا احتجاج ہے۔ اس غاصبانہ فیصلے کیخلاف عالمی سطح پر ہر فورم پر کشمیر ایشو اٹھا رہا ہے۔

Courtesy New York Times

بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور

ایک طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تمام ممالک کے وزرا خارجہ سے رابطوں میں ہیں تو دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی کشمیر ایشو پر پاکستان کا کیس بڑی مہارت اور چابکدستی سے لڑ رہی ہیں۔ آج ان کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے اہم ملاقات ہوئی۔

کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 37 روز گزر چکے ہیں

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے سنگین انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 37 روز گزر چکے ہیں۔

کرفیو کے باعث مقبوضہ وادی کا عالمی برادری سے رابطہ منقطع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ نوے لاکھ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

بھارت کے غیر قانونی اقدام سے پیدا ہونیوالا سنگین بحران بین الاقوامی اور عالمی امن کیلئے بھی سخت خطرہ ہے۔ پاکستان ان مظالم پر خاموش نہیں رہے گا۔ بھارتی اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

9 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے