بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

کربلا میں بھگڈر اڑھائی درجن افراد کی جان لے گئی

62 Views 0 1 ہفتہ
کربلا میں بھگڈر اڑھائی درجن افراد کی جان لے گئی
ALJAZYRA
Posted at 11 ستمبر-2019

بغداد۔ امام عالی مقام کی شہادت کا دن منانے کیلئے دس محرم کو ہر سال دنیا بھر میں تعزئیے اور ماتمی جلوس نکالے جاتے ہیں۔ دس محرم کے بڑے ماتمی جلوس میں سے ایک بغداد کربلا میں نکالا جاتا ہے۔ اس ماتمی جلوس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کیلئے آتے ہیں۔

COURtesy Aljazera

کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے

اس مرتبہ بغداد سے 100 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر کربلا کی ایک گزرگاہ ٹوٹنے کے باعث ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں لگ بھگ 31 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے 16 افراد کے جاں بحق اور 70 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

البتہ عرب میڈیا کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ رپورٹ میں 31 افراد کے جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ عراقی وزارت صحت نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ کو فوری ہسپتالوں میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

9 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے