بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

21-October-2019

کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

Tariq Avatar
306 Views 0 3 مہینے
بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا
Posted at 1 اگست-2019

اسلام آباد۔ پاکستان کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی سزا کیخلاف انڈیا نے عالمی عدالت انصاف میں اپیل دائر کی تھی۔ اس اپیل پر عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کے سزائے موت برقرار رکھی اور پاکستان کے حق میں فیصلہ بحال رکھا۔

Courtesy Dunya

بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ آگاہ کر دیا

البتہ کلبھوشن یادیو تک بھارتی قونصلر کو رسائی کا فیصلہ دیا تھا۔ اب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ قونصلر رسائی کی فراہمی سے متعلق بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کو باضابطہ آگاہ کر دیا۔ واضح رہے کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو ایرانی سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا

یہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ بعد ازاں حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کر کے اس جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے، کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔

پھر کلبھوشن یادیو کی اعترافی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ اپریل 2018ء میں بھارتی جاسوس کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کے بعد فوجی عدالت نے اسے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیکر سزائے موت سنا دی۔

پچھلے سال مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کی پھانسی رکوانے کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی بریت اور بھارتی درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 گھنٹے

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

6 گھنٹے

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

23 گھنٹے

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

1 دن

تازہ ترین

کشمیریوں سے یک جہتی کیلئے پانچ کلومیٹر طویل جھنڈا مارچ

اسلام آباد۔ پانچ کلومیٹر لمبے طویل کشمیری پرچم کو اٹھائے ہزاروں پاکستانی مظاہرین نے وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں…

11 منٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی، مقدمہ…

فیصل آباد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیلہے جس پر پنجاب حکومت نے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے…

38 منٹ

صلاح الدین کیس میں پولیس کو حافظ سعید کی وجہ سے معافی…

پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ملزم صلاح الدین کے کیس میں پولیس اہلکاروں کو معافی مل گئی…

1 گھنٹہ

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

لاہور۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔…

2 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے