بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

22-November-2019

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

Tariq Tariq
64 Views 0 1 مہینہ
zarainforise.com
Posted at 21 اکتوبر-2019

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف بیانیہ پھر ابھار دیا۔ کانگریس رہنما اکھلیش سنگھ نے بی جے پی کو نہ صرف کڑی تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اسکا پول بھی کھول دیا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات کے موقع پر سرحد پار کارروائی کے دعوے مودی کی پرانی سیاست ہے۔

مودی سرکار ہر انتخابات سے قبل سرحد پار کارروائیوں کے دعوے شروع کر دیتی ہے۔ رواں سال اپریل میں ہونیوالے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں بھی مودی سرکار نے پاکستان مخالف بیانیہ کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کیا حالانکہ قبل ازیں پانچ ریاستوں میں ہونیوالے انتخابات میں بی جے پی بری طرح پٹ گئی تھی۔ وہ نئی دہلی میں میڈیا کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

بھارتی آرمی چیف مودی سرکار کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو عین انتخابات سے پہلے ہی سرحد پر کارروائی کیوں یاد آتی ہے۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بھارتی آرمی چیف مودی سرکار کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا تین پاکستانی چوکیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیوں ایسے وقت میں آیا؟ بھارتی میڈیا نے بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں۔

ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی بھارتی آرمی کے تین پاکستانی چوکیاں تباہ کرنے کے بیان کو بے بنیاد قرار دیکر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال کارروائی کے جواب میں پاک فوج کے ہاتھوں 9 بھارتی سپاہی مارے گئے۔ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنے فوجیوں کو اٹھانے کی اجازت کیوں مانگی۔

کانگریسی رہنما اکھلیش سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں جب بھی انتخابی ماحول شروع ہوتا ہے۔ مودی سرکار پاکستان کے ساتھ سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچا کر بھارتیوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک صحافی کے سوال پر کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی کا علم نہیں۔ البتہ یہ معلوم ہے کہ آج ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ ہر بار انتخابات سے پہلے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایسے دعوے سامنے آ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

چین سی پیک سے پاکستان کی اکانامی تباہ کر دے گا۔ امریکہ

امریکہ نے کھلے لفظوں میں پاک چین کے سی پیک منصوبوں کی مخالفت کر دی۔ امریکہ نے پاکستان…

26 منٹ

بھارتی آرمی جنرل نے کشمیریوں خواتین کے ریپ کی حمایت کر دی

بھارتی ریٹائرؑڈ آرمی جنرل نے لائیو ٹی وی شو کے دوران مقبوضہ کشمیر میں مسلمان خواتین کا ریپ…

4 دن

دو بھارتی شہری پاکستان میں گرفتار

پاکستان کے جنوبی پنجاب کے علاقے صحرائے چولستان سے دو بھارتی شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان…

4 دن

یمن میں 50 لاکھ بچے بھوک سے مر سکتے ہیں۔ رپورٹ

یمن میں خوراک کی قلت اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے 50 لاکھ بچوں کی زندگیاں…

5 دن

تازہ ترین

سونا نہ پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

ملتان میں چوری کی انوکھی واردات ، چور نے پیسے نہیں کتابیں چرا لی۔ تفصیلات کے مطابق آدھی…

4 گھنٹے
سونا نا پیسے ، چور کتابیں چرا گیا

جہاز کو دیکھتے ہی نواز شریف کی طبعت ٹھیک ہو گئی۔ عمران…

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو لگا کہ نواز…

40 منٹ

قتل کے ملزم کو مخالفین نے جڑانوالہ عدالت میں مار ڈالا

فیصل آباد کے قریب جڑانوالہ میں پولیس حراست میں پیشی پر آئے ملزم کو مخالفین نے عدالت کے…

13 منٹ

چین سی پیک سے پاکستان کی اکانامی تباہ کر دے گا۔ امریکہ

امریکہ نے کھلے لفظوں میں پاک چین کے سی پیک منصوبوں کی مخالفت کر دی۔ امریکہ نے پاکستان…

26 منٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے