بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر سفری پابندیاں اور اثاثے منجمد

109 Views 0 3 ہفتے
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر سفری پابندیاں اور اثاثے منجمد
Posted at 1 اگست-2019

واشنگٹن۔ مشرق وسطی میں ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ کی کیفیت میں کمی آنے کی کوئی توقع دکھائی نہیں دیتی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکی اتحادی برطانیہ اور عرب ممالک کے تیل برادر جہازوں پر قبضے کے بعد امریکی غیض و غضب میں مزید اضافہ ہوا۔

Courtesy Time magazine

رہبراعلٰی کے ایجنڈے کو پھیلانے میں جواد ظریف کا اہم کردار

یہ اضافہ اس وقت عروج پر پہنچ گیا جب ایران نے امریکی ڈرون جہاز کو اپنی محدود میں آنے پر مار گرایا۔ تب صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی لڑاکا جہازوں کا رخ تہران کی جانب موڑنے کا حکم آخری لمحوں پر واپس لیاگیا۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایرانی رہبر اعلٰی کے ایجنڈے کو پھیلانے میں وزیر خارجہ جواد ظریف اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اثاثے امریکہ میں ہونے پر منجمد کرنے کا اعلان

اسی وجہ سے واشنگٹن نے جواد ظریف کے بیرون سفر پر پابندیاں لگا دیں۔ ان کے اثاثے امریکہ میں ہونے کی صورت میں منجمد کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ جواد ظریف نے اپنے خلاف واشنگٹن کی جانب سے سفری پابندیوں پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کڑی مذمت کی ہے۔ عالمی سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جواد ظریف امریکی پابندیوں کے باوجود اقوام متحدہ کے دورے پر نیویارک آ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

داعش نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر…

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے صدر صدام حسین کے فوجی افسر…

10 گھنٹے

ملائشیا میں بھی ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملک…

بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملائشیا…

13 گھنٹے

کے پی کے سے تیل و گیس کا…

پشاور۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو قدرتی تیل اور گیس سے مالا مال ہے مگر بدقسمتی سے…

1 دن
کے پی کے ٹل بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

بھارت کا مضحکہ خیز قدم، پائلٹ ابھی نندن…

پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی نے جس بھارتی پائلٹ کا طیارہ مار گرایا، بھارتی فوج نے اس ونگ کمانڈر…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے