بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

بھارت کو پہلا رافیل طیارا مل گیا

Tariq Avatar
89 Views 0 2 ہفتے
twitter
Posted at 9 اکتوبر-2019

بھارت کو فرانس سے پہلا رافیل طیارا مل گیا۔ بھارتی سرکار نے 36 ایسے جنگی طیارے فرانس سے خریدنے کا معاہدے کر رکھا ہے جس پر کل 60 ہزار کروڈ روپے لاگت آئی گی۔ جو پاکستان تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار کروڈ روپے بنتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پہلے دور حکومت میں فرانس سے رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جس پر انہیں کرپشن کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ رواں سال فروری میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دو بھارتی جنگی طیارے گرا جانے کے بعد ایک تقریب میں مودی نے کہا تھا کہ آج اگر رافیل طیارا ان کے پاس ہوتا تو کہانی مختلف ہوتی۔ بھارتی ائیر فورس کے سربراہ راکیش سنگھ نے بھی اعتراض اٹھایا تھا کہ لوگ 40 برس پرانی گاڑی استعمال نہیں کرتے مگر ان کے پائلٹس کو اس سے بھی زیادہ پرانے طیارے اڑانے پڑتے ہیں۔

بھارتی ائیر فورس کو دنیا کی چوتھی بڑی ائیر فورس کہا جاتا ہے۔ ان کے پاس زیادہ مگ 21 طیارے ہیں جو روس سے خریدے گئے اور اب انہیں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ مگر دنیا میں مگ 21 کو اڑتے کفن بھی کہا جاتا ہے اس کی بڑی وجہ ان جہازوں کی خراب حالت ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دو بھارتی مگ 21 آزمائشی پرواز کے دوران ہی گر کر تباہ ہوئے تھے۔

رافیل طیارے اور ایف 16 میں فرق

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پہلے رافیل طیارے کو وصول کیا اور اس دوران شھشترا پوجا بھی کی گئی۔ ہندو مذہب میں کسی لڑائی میں کامیابی پر اسلحے کی پوجا کی جاتی ہے۔ جسے شھشترا پوجا کہا جاتا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے بھی رافیل طیارے پر پھولوں کا ہار اور ناریل رکھا ۔

پاکستان کے ایف سولہ کا بھارتی ائیر فورس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا مگر مودی سرکار سمجھتی ہے کہ رافیل طیارے کے انے سے ان کی طاقت بڑھی گی اور ایف سولہ کو ٹکر بھی دی جا سکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال پاکستان نے جو دو بھارتی طیارے گرائے وہ جے ایف تھنڈرز طیاروں سے گرائے تھے جو پاکستان اور چین کی مشترکہ پیدوارا ہے۔

امریکی ایف سولہ کی قیمت 18 ملین جب کہ ایک فرانسیسی رافیل طیارے کی قیمت 74 ملین ڈالرز ہے۔ دونوں کا موازانہ کرے تو رینج میں ایف سولہ بازی لے جاتا ہے۔ ایف سولہ کی رینج 4220 جب کہ رافیل کی 3700 کلومیٹرز ہے۔اسپیڈ دیکھے تو ایف سولہ 1470 کلومیٹر فی گھنٹہ اور رافیل 1920کلومیٹر فی گنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے یعنی ایف سولہ سے زیادہ تیز ہے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

53 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے