بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

عمران خان عالمی مقبولیت میں چھٹے نمبر پر آ گئے

Tariq Avatar
48 Views 0 2 ہفتے
عمران خان عالمی مقبولیت میں چھٹے نمبر پر آ گئے
File Photo
Posted at 8 اکتوبر-2019

واشنگٹن۔ ایک دور میں میڈیا ہاؤسز کسی بھی شخصیت کی مقبولیت جانچنے کا سب سے بڑا ٹول تھے مگر اب ٹوئٹر اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ تازہ ٹوئٹر سروے میں وزیراعظم عمران خان دنیا کے چھٹے مقبول ترین رہنما بن گئے۔

Courtesy Facebook

پچھلے سال ٹوئٹر پر انکے 94 لاکھ پرستار تھے

مقبولیت میں عمران خان نے تین عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ برس کے اعدادوشمار کے تحت عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول عالمی رہنما تھے۔ اب تین چھلانگیں لگا کر چھٹی پوزیشن پر آ گئے۔ ایک محتاط اندازے کے تحت پچھلے سال ٹوئٹر پر انکے 94 لاکھ پرستار تھے۔

موجودہ تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرتے ہوئے ایک کروڑ پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ تازہ ٹوئٹر سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 65.3 ملین پرستاروں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ مودی دوسرے، پوپ فرانسس تیسرے نمبر جبکہ طیب اردگان چوتھے، انڈونیشین صدر جوکو پانچویں پوزیشن پر رہے۔

واضح رہے گزشتہ برس وزیراعظم کا عہدہ سنبھانے کے بعد عمران خان کے پرستاروں میں برق رفتاری سے اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی میں 50 منٹ کی ماحولیاتی تبدیلیوں، منی لانڈرنگ، اسلامو فوبیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جامع تقریر کے بعد ان کی عالمی مقبولیت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔ اس تقریر کے بعد ان کے ٹوئٹر فالورز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

59 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے