بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

فلسطینی علاقوں پر قبضہ نیتن یاہو کا انتخابی منشور

56 Views 0 1 ہفتہ
فلسطینی علاقوں پر قبضہ نیتن یاہو کا انتخابی منشور
Posted at 11 ستمبر-2019

یروشلم۔ بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ نہ صرف عرب دنیا بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ایک طمانچے سے کم نہیں ہے۔ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی قبضے کو قانونی قرار دلوانے کیلئے مغرب اور امریکہ بھی اس کا ہمنوا ہے۔

اسرائیلی قبضے کو قانونی قرار دلوانے کیلئے مغرب اور امریکہ ہمنوا

بدقسمتی سے آج عرب دنیا بھی ان علاقوں کو آزاد کرانے کے اپنے دیرینہ موقف سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اگلے انتخابات میں کامیابی کیلئے فلسطینی علاقوں پر قبضے کو اپنا منشور بنا لیا ہے۔ اس کو روکنے اور چیلنج کرنیوالا کوئی نہیں۔ صدر ٹرمپ کا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ جائز قرار دلوانے کیلئے اہم کردار رہا ہے۔ اب صدر ٹرمپ کشمیر پر بھی ثالثی کی پیش کش کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے فلسطین پر کردار کی وجہ سے ان کی کشمیر پر ثالثی کو شکوک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ اب انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ دوبارہ حکومت بنائی تو وادی اردن اور بحیرہ مردار کے شمالی علاقے اسرائیل میں شامل کرائیں گے۔ یہ علاقہ مغربی کنارے کا تیس فیصد بنتا ہے جہاں 65 ہزار فلسطینی آباد ہیں۔

یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر غیر قانونی طور پر 11 ہزار اسرائیلیوں کو بھی آباد کیا گیا ہے۔ ادھر فلسطینی وزیراعظم محمد اتشتیہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو مشرق وسطٰی میں قیام امن کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اسے فلسطینی علاقوں کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

9 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے