بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

چینی صدر دورہ بھارت سے پہلے مسئلہ کشمیر پر مکمل آگاہ

Tariq Avatar
45 Views 0 2 ہفتے
GEO
Posted at 9 اکتوبر-2019

بیجنگ۔ وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ سرکاری دورہ چین کے موقع پر چینی بڑوں سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے آگاہ کیا۔ کل وزیراعظم کی چینی وزیراعظم اور آج صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔ اس اہم ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

بیجنگ کے صدارتی محل میں چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزرا نے چینی صدر سے ہاتھ بھی ملایا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات میں وزیراعظم نے چینی صدر کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہی فراہم کی۔

کشمیر میں لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بات چیت

مذاکرات کے دوران کشمیر میں لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور چین کے بڑوں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کی کشمیر پر پوزیشن بڑی واضح ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ مختصر دورے پر بھارت جا رہے ہیں۔

اس دورے سے پہلے ان سے ملنا ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیراعظم کا 13 ماہ میں چین کا تیسرا دورہ ہے۔ چینی قیادت کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دوطرفہ اقتصادی تعاون کو کیسے آگے لیکر چلنا ہے۔ اس پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔ تعلیم کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

چین کے اشتراک سے واٹر ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے کا بھی فیصلہ

چین کے اشتراک سے واٹر ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگانے کا بھی فیصلہ ہوا، گوادر بھی اس سے فائدہ اٹھائے گا۔ وزیراعظم انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس کی میزبانی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند اور سمندر کی گہرائیوں سے بھی گہرا کہا جاتا ہے۔

پانچ اگست کو مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ خاتمے کرنے اور اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے کیخلاف پاکستانی سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر اس فیصلے کیخلاف سخت احتجاج کر رہا ہے۔ چین نے سلامتی کونسل میں بھی پاکستانی موقف کی حمایت کی۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ چین کو معاشی اور دفاعی نقطہ نگاہ سے بھی بڑا اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

59 منٹ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے