بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

چینی فوجیوں نے بھارت کو دن میں تارے دیکھا دئیے

65 Views 0 1 ہفتہ
چینی فوجیوں نے بھارت کو دن میں تارے دیکھا دئیے
Twitter
Posted at 12 ستمبر-2019

نئی دہلی۔ گیڈر کی موت جب آتی ہے تو وہ شہر کا رخ کر لیتا ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ بھارت سرکار کو لداخ میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں کرنا پڑا۔ چینی فوجیوں نے بھارت کو دن میں تارے دیکھا دئیے۔ مودی سرکار کی غاصبانہ سرگرمیوں کا نشانہ صرف مظلوم کشمیری ہی نہیں بنے بلکہ اب لداخ پر بھی غاصبانہ قبضے کی کوشش چینی فوجیوں نے ناکام بنا دی۔

Courtesy Social Media

بھارتی دستے نے گشت کے دوران چینی علاقے میں دراندازی کی

گزشتہ روز بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان لداخ میں زبردست ہاتھ پائی بھی ہوئی۔ اس کشیدگی کے نتیجے میں سرحدی تناؤ بھی بڑھ گیا۔ یہ واقعہ مشرقی لداخ میں 134 کلومیٹر طویل پان گونگ ٹسو جھیل کے شمالی کنارے پر علی الصبح پیش آیا۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے ایک دستے نے گشت کے دوران چین کے علاقے میں دراندازی کی۔

اس دوران اس کا چینی فوج سے سامنا ہو گیا۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نے اس علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی پر شدید اعتراض اٹھایا۔ اس دوران بھارتی فوج کی جانب سے بلاوجہ اشتعال انگیزی بھی کی گئی۔ اس کے نتیجے میں نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ دونوں جانب کے فوجی ایک دوسرے سے گتھم گتھا بھی ہو گئے۔

اسلحے کے استعمال سے گریز پرجانی نقصان نہیں ہوا

تاہم اسلحے کے استعمال سے گریز کیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ معاملے کی سنگینی پر بھارتی فوج موقع غنیمت جان کر پیچھے ہٹ گئی۔ تنازع کو حل کرنے کیلئے بھارت اور چین کے درمیان بریگیڈئر سطح کے مذاکرات بھی ہوئے۔ یوں بھارتیوں نے پیچھے ہٹنے میں ہی غنیمت جانی۔

قبل ازیں پچھلے ماہ کے وسط میں بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اسی علاقے میں بڑی جھڑپ ہوئی تھی جس میں متعدد فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی فوج اگلے ماہ اروناچل پردیش میں بڑی فوجی مشقیں کرنے جا رہی ہے۔ ان مشقوں میں 15 ہزار بھارتی فوجی حصہ لیں گے۔ چین کو ان فوجی مشقوں کی باضابطہ طور پر اطلاع نہیں دی گئی۔ دوسری جانب چینی صدر شی پنگ ایک اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ماہ بھارت کا دورہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

9 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے