بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا

109 Views 0 3 ہفتے
بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا
Posted at 3 اگست-2019

اسلام آباد۔ پاکستان کی فوجی عدالت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس فیصلے کیخلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں اپیل کی جس نے اپنے فیصلے میں اس کی سزائے موت کی سزا تو برقرار رکھی البتہ اپنے فیصلے میں اسے قونصلر رسائی دینے کی رعایت ضرور دے دی۔

Courtesy Dunya

پاکستان کی مخلصانہ پیش کش پر بھی شرائط لگا دیں

اس پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کو خط لکھ کر انڈین جاموس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے جمعہ سہ پہر تین بجے کا وقت مقرر کیا لیکن بھارت نے پاکستان کی مخلصانہ پیش کش پر بھی شرائط لگا دیں۔ یوں بھارت نے کلبوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا پہلا موقع گنوا دیا ہے۔ بھارت نے ملاقات سے دو گھنٹے پہلے اپنا جواب بھجوایا جس میں پاکستانی پیش کش پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

بغیر کسی رکاوٹ اپنے جاسوس تک رسائی مانگی

بھارت نے بغیر کسی رکاوٹ اپنے جاسوس تک رسائی مانگی تھی لیکن جاسوس تک بغیر رکاوٹ رسائی کسی قانون کے تحت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فرمائس پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائیگا۔ اب بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کیلئے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے کیا جائیگا۔ واضح رہے کلبھوشن یادیو بھارتی حاضر سروس نیوی آفیسر ہے۔

فوجی عدالت نے اسے سزائے موت کی سزا سنائی

پاک آرمی نے اسے ایرانی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ اس نے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس کی وڈیو بھی ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی۔ اسکا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا جس نے اسے سزائے موت کی سزا سنائی۔ اس فیصلے کیخلاف بھارتی دفتر خارجہ نے عالمی عدالت انصاف میں اپیل کی۔ عالمی عدالت انصاف نے اس کی سزائے موت برقرار رکھی۔ البتہ عالمی عدالت انصاف نے پہلے فیصلے میں اسے قونصلر رسائی دینے کی رعایت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

داعش نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر…

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے صدر صدام حسین کے فوجی افسر…

1 دن

ملائشیا میں بھی ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملک…

بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملائشیا…

1 دن

بھارت کا مضحکہ خیز قدم، پائلٹ ابھی نندن…

پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی نے جس بھارتی پائلٹ کا طیارہ مار گرایا، بھارتی فوج نے اس ونگ کمانڈر…

2 ہفتے

اقوام متحدہ نے بھارت کی خوش فہمی دور…

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گہری تفتیش کا اظہار…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے