بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

19-September-2019

اپیل آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف

51 Views 0 1 ہفتہ
اپیل آئی فون 11 کے مختلف ماڈلز متعارف
FACE BOOK
Posted at 11 ستمبر-2019

واشنگٹن۔ موبائل ٹیکنالوجی میں بڑا نام کمانے والی اپیل کمپنی نے آئی فون کے مختلف ماڈلز متعارف کروا دئیے۔ موبائل صارفین میں آئی فون 11 میں نئی جدید سہولیات کے حوالے سے گہری دلچسپی پائی جاتی تھی۔ اب آئی فون 11 میں پہلے سے زیادہ کیمرے اور پروسیسر کم پاور استعمال کرتے ہوئے زیادہ تیز رفتاری سے کام کرے گا۔

Courtesy Twitter

سمارٹ واچ کا نیا ورژن بھی متعارف

آئی فون 11پرو کے دو نئے ماڈلز کی بیٹری پرانے ماڈلز کی نسبت چار سے پانچ گھنٹے زیادہ کام کرے گی۔ البتہ فائیو جی ماڈل لانچ نہیں کیا گیا۔ چند صارفین کا کہنا ہے کہ اس میں چند دوسرے فیچر غائب پائے گئے ہیں۔ اپیل کی جانب سے سمارٹ واچ کا نیا ورژن بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔

Courtesy Twitter

سمارٹ واچ میں کمپاس کا آپشن بھی رکھا گیا ہے

اس میں پہلی مرتبہ ہر وقت آن رہنے والا فیچر بھی دستیاب ہے۔ سیریز فائیو واچ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی بیڑی مسلسل 18 گھنٹے چارجنگ کے بعد کام کرے گی۔ سمارٹ واچ میں کمپاس کا آپشن بھی رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ٹائٹینیم کیسنگ بھی ہے۔ یہ گھڑی پہننے والے کو اردگرد شور کو خطرے کی حد تک بڑھنے سے بھی آگاہ کرے گی۔

نئے آئی فون 11 کی خاص بات چیزالٹراوائیڈ رئیر کیمرا ہے۔ اس کا آپٹیکل زوم دو سو فیصد ہے۔ پرو ماڈلز میں ٹیلی فوٹو اور نارمل لینز کو برقرار رکھا گیا ہے۔ البتہ آئی فون 11 میں صرف ایک الٹراوائیڈ لینز اور سینڈرڈ لینز ہے۔ نیا نائٹ موڈ فیچر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے جو تصویر کو ضرورت پڑنے پر زیادہ روشن کرے گا۔

پروسیسنگ کے دوران ڈیجنیٹل شور کم کرنے کی صلاحیت

اس کی پروسیسینگ کے دوران ڈیجنیٹل شور کم کرنے کی صلاحیت بھی ہو گی۔ قبل ازیں گوگل، سیم سنگ اور ہواوے اپنے ہینڈ سیٹ میں ایسے فیچرز پہلے ہی متعارف کروا چکے ہیں۔ آئی فون 11 میں فیوژن طرز کی ایک نئی سہولت دی گئی ہے۔

یہ بیک وقت نو تصاویر لے کر ان کو جوڑنے کر بہترین تصویر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ابتدا میں یہ سہولت نہیں ہو گی۔ البتہ سال کے اختتام تک ایک سافٹ وئیر کے ذریعے دستیاب ہو گی۔ آئی فون 11 اس سے پہلے آنیوالے ایکس آر سے تھوڑا سستا ہے۔

متعلقہ خبریں

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا

نئی دہلی۔ بھارتی سپریم کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول…

7 گھنٹے

سعودیہ نے فضائی حدود مضبوط بنانے کیلئے جنوبی کوریا سے مدد مانگ…

ریاض۔ سعودی آئل ریفائنری آرامکو پر میزائل حملے کا سعودی معیشت پر انتہائی برا اثر پڑا ہے۔ اب…

7 گھنٹے

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

واشنگٹن۔ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہوئے 46 روز گزر چکے ہیں۔ مودی سرکار نہ صرف ملکی…

8 گھنٹے
اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیش کش

وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیر ایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں…

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان ایک وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ اس…

9 گھنٹے
وزیراعظم سعودی قیادت کو کشمیرایشو پر تازہ معلومات سے آگاہ کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے