بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

امریکیوں کی اکثریت نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

123 Views 0 3 ہفتے
امریکیوں کی اکثریت نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا
Posted at 1 اگست-2019

واشنگٹن۔ ڈونلڈ ٹرمپ جب سے امریکی صدر بنے ہیں تب سے امریکی دو گروہوں میں واضح تقسیم ہیں۔ ایک گروپ ان کے حق اور دوسرا ان کی پالیسیوں کا شدید مخالف ہے۔ بہرحال ایک بات طے ہے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی ان کی معاشی پالیسیوں پر خوش ہیں۔ ان کی مقبولیت جانچنے کیلئے آئے روز سروے بھی کرائے جاتے ہیں مگر ٹرمپ ان چیزوں سے بے نیاز رہ کر کام کرتے ہیں۔

Courtesy The NewYork Times

انکی پالیسیاں نفرت انگیز اورامریکیوں کیلئے نقصان دہ

تازہ سروے میں امریکیوں کی اکثریت نے انہیں نسل پرست شخص قرار دے دیا۔ عوامی سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی پالیسیاں نفرت انگیز اور امریکیوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔ معروف امریکی یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا آپ صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں؟ 51 فیصد امریکیوں نے ہاں کے خانے میں ٹک کیا جبکہ 45 فیصد نے نہیں کے حق میں لکھا جبکہ چار فیصد نے ہاں یا ناں کے خانے میں کچھ نہیں لکھا۔

کانگریس کی جانب سے مواخذے کی مخالفت

صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دینے والوں کی اکثریت میں خواتین اور سیاہ فام افراد شامل ہیں۔ 59 فیصد خواتین نے ٹرمپ کو نسل پرست جبکہ 55 فیصد مردوں میں بھی یہی رائے پائی گئی۔ حیران کن طور پر سیاہ فام ہی نہیں بلکہ سفید فام کی 46 فیصد اکثریت نے بھی ٹرمپ کو نسل پرست قرار کہا جبکہ 50 فیصد کی رائے اس کے برعکس تھی۔

دوسری جانب سیاہ فام ووٹرز کی 80 فیصد اکثریت ٹرمپ کو نسل پرست اور 11 فیصد ایسا نہیں سمجھتی۔ سروے میں عوام کی اکثریت نے کانگریس کی جانب سے ٹرمپ کے مواخذے کی تجویز کی مخالفت کی۔ واضح رہے سابق آنجہانی صدر ریگن کی جانب سے بھی 70ء کی دہائی میں ان کے دور گورنر کے دوران ان کی جانب سے سیاہ فام باشندوں کو بندر کہنے کی دستاویز منظرعام پر آئی ہے کیونکہ افریقی ممالک کی اکثریت نے اس دور میں چین کو تسلیم کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

داعش نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر…

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے صدر صدام حسین کے فوجی افسر…

1 دن

ملائشیا میں بھی ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملک…

بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملائشیا…

1 دن

بھارت کا مضحکہ خیز قدم، پائلٹ ابھی نندن…

پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی نے جس بھارتی پائلٹ کا طیارہ مار گرایا، بھارتی فوج نے اس ونگ کمانڈر…

2 ہفتے

اقوام متحدہ نے بھارت کی خوش فہمی دور…

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گہری تفتیش کا اظہار…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے