بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

امریکی دھمکی ناکام، ترکی کی شام میں کرد باغیوں پر بمباری شروع

File Photo

Tariq Avatar
45 Views 0 2 ہفتے
امریکی دھمکی ناکام، ترکی کی شام میں کرد باغیوں پر بمباری شروع
Posted at 10 اکتوبر-2019

استنبول۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکی مفادات کے برعکس شام میں ترک ایکشن ہوا تو اش کی معیشت تباہ کر دیں گے۔ ترکی نے اس دھمکی کو ہوا میں اڑا دیا۔ صدر طیب اردگان کے حکم کے بعد شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکی حمایت یافتہ کرد باغیوں کیخلاف فضائی آپریشن شروع کر دیا۔صدر طیب اردگان نے اپنی ٹوئٹ میں اس آپریشن کو امن بہار (پیس سپرنگ) کا نام دیکر شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیس سپرنگ کا مقصد شمالی شام میں دہشت گردوں کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن قائم کرنا ہے۔ یہ آپریشن سیف زون کا باعث بنے گا جس سے شامی مہاجرین کو اپنے گھروں میں واپسی ممکن بنانے میں مدد ملے گی۔ طیب اردگان نے مزید کہا آپریشن ترک افواج، اپوزیشن اور آزاد شمالی فوج کے ساتھ ملکر کیا جائیگا۔ اس اعلان کے فوری بعد ترک لڑاکا طیاروں نے راس العین میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

courtesy Facebook

راس العین میں متعدد دھماکے سنے گئے

برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ راس العین میں متعدد دھماکے سنے گئے۔ دوسری جانب کردوں کی سربراہی میں لڑنیوالے سرین ڈیموکریٹک فورسز نے بھی ترک طیاروں کی حملوں کی تصدیق کی۔ ان حملوں میں دو شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ترکی فوج شام میں داخل ہونے کیلئے بھی بالکل تیار ہے۔ یوں کسی بھی وقت زمینی آپریشن شروع ہو سکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں کرد ملیشیا کیخلاف ترک آپریشن کے فیصلے کے بعد امریکہ نے اپنی فوجیں شام ترک سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس پر کرد ملیشیا نے اسے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا۔ اس پر ہی صدر ٹرمپ نے امریکی مفادات کے برخلاف کسی بھی کارروائی پر ترک معیشت تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تاہم اگلے روز صدر ٹرمپ نے امریکہ اور ترکی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ترک صدر کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت دے دی اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ترکی ہمارا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ ترکی ہمارے ایف 35 جیٹ کیلئے اسٹیل کا ڈھانچہ تیار کرتا ہے۔ اس سے معاملات طے کرنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے