بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

24-August-2019

امریکہ کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کو مارنے کا دعویٰ

127 Views 0 3 ہفتے
امریکہ کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کو مارنے کا دعویٰ
Posted at 1 اگست-2019

واشنگٹن۔ ایک دور میں اسامہ بن لادن افغانستان میں روس کیخلاف جنگ میں اہم امریکی اتحادی تھا مگر افغان جنگ کے بعد امریکہ نے اسامہ بن لادن فالتو شے سمجھ کر دوست سے دشمن قرار دے دیا۔ بعد ازاں کے پی کے میں ایک فوجی مشن میں امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں اسامہ بن لادن کو ان کے بنگلے کے کمپاؤنڈ میں ہلاک کر دیا گیا۔

وہائٹ ہاؤس کی جانب اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی

اب امریکی حکام کی جانب سے انکے صاحبزادے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ بھی سامنے آ گیا ہے۔ سردست اسکی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے پہلے دو سال کے دوران ہوئی۔

ٹرمپ حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں سوال کو گول کر گئے

البتہ وہائٹ ہاؤس کی جانب اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت میں شامل تھا مگر اس کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایک صحافی کی جانب سے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کو گول کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔

حمزہ بن لادن ایران میں زیر حراست رہا۔ امریکہ نے اسے القاعدہ کا اہم رہنما قرار دیتے ہوئے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔ واضح رہے اسامہ بن لادن کو قتل کرنے پر اسامہ بن لادن اہم امریکی عہدیداران کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

متعلقہ خبریں

داعش نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر…

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے صدر صدام حسین کے فوجی افسر…

1 دن

ملائشیا میں بھی ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملک…

بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ملائشیا…

1 دن

بھارت کا مضحکہ خیز قدم، پائلٹ ابھی نندن…

پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی نے جس بھارتی پائلٹ کا طیارہ مار گرایا، بھارتی فوج نے اس ونگ کمانڈر…

2 ہفتے

اقوام متحدہ نے بھارت کی خوش فہمی دور…

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے گہری تفتیش کا اظہار…

2 ہفتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے