بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم

23-October-2019

امریکہ کا چینیوں کو ویزا نہ دینے کا بڑا اعلان

Tariq Avatar
37 Views 0 2 ہفتے
امریکہ کا چینیوں کو ویزا نہ دینے کا بڑا اعلان
Washington Post
Posted at 10 اکتوبر-2019

لاہور۔ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت چین سے دنیا کی واحد سپرپاور امریکہ کو کئی خدشات لاحق ہو چکے ہیں۔ اس کی بڑی اور واحد وجہ یہی ہے کہ چین کی ابھرتی معیشت امریکہ سے ہضم نہیں ہو رہی۔ اس نے چین پر 75 ارب ڈالرز کی تجارتی پابندیاں عائد کیں۔ چند ماہ قبل کئی بڑی چینی کمپنیوں کو بین کیا۔

Courtesy Facebook

غیر ملکی طاقت کی جانب سے سنکیانگ پر سب سے سخت موقف ہے

اب ایک اور بڑا اقدام چینیوں کو امریکی ویزا نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ اس سارے عمل کا مقصد ذاتی مفادات ہے مگر آڑ مسلمانوں کو بنایا جا رہا ہے کہ شاید اس سے چینی مسلمانوں کا بھلا ہو جائیگا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ایغور اور سنکیانگ کے خلاف ظالمانہ اقدامات ختم ہونے تک چینی عہدیداروں کو ویزا نہیں ملے گا۔

حالیہ امریکی اقدام کسی بھی غیر ملکی طاقت کی جانب سے سنکیانگ پر سب سے سخت موقف ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ چین نے سنکیانگ سے مسلم مذہب اور ثقافت کو مٹانے کیلئے جابرانہ اقدامات کئے۔ ایک منظم مہم کے تحت دس لاکھ مسلمانوں کو سنگیانگ میں قید کر رکھا ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ زیر حراست تمام مسلمانوں کو رہا کرنا ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیپو کا بھی کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ ایغوروں، قازق اور سنکیانگ میں نسلی گروہوں کی قید میں ملوث سرکاری اور کمیونسٹ پارٹی کے عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کر دے گا۔ اس حکم کا اطلاق چینی حکام کے اہل خانہ پر بھی ہو گا۔ ان میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

چین نے امریکی اقدام کیخلاف زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنگیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے الٹا امریکہ پر سنگیانگ میں مداخلت کا الزام عائد کر دیا۔ واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سنگیانگ میں انتہا پسندی کے خاتمے اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا مقصد شدت پسندی کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جھڑپیں انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔ کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔ بھارت کی دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات سے پہلے مودی سرکار نے پاکستان مخالف…

2 دن

بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں پاکستان مخالف تقاریر مسترد

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے پاکسستان کا نام…

2 دن

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کا جوان اور…

آزاد کشمیر۔ لائن آف کنٹرول پر فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ بھارتی ڈپٹی…

3 دن

مقابلہ حسن میں حسینہ کا مودی کو کرارا جواب

ناگالینڈ۔ شورش زدہ انڈین ریاست ناگالینڈ یوں توکئی مسائل کا شکار ہے۔ یہاں آزادی کی تحریک بھی چل…

3 دن

تازہ ترین

مہاتیر محمد کشمیریوں کی حمایت میں ڈٹ گئے

کوالالمپور۔ ملائیشیا کے مرد آہن مہاتیر محمد نے ہندو بزنس مینوں کی جانب سے اربوں ڈالر مالیت کے…

1 گھنٹہ

صارفین پرپھر 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ اضافی بجلی بوجھ ڈالنے…

اسلام آباد۔ آئی ایم ایف کا دباؤ یامالی بوجھ سے چھٹکارا پانے کی تدبیریں۔ وفاقی حکومت نے ایک…

2 گھنٹے

نواز شریف کی طبعیت سنبھلنے لگی

نواز شریف کی پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔…

11 گھنٹے

جتنی بڑی کرپشن ، اتنی تنگ جیل

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں جو 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کرے گا اسے جیل…

11 گھنٹے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے